اہم خبریں

ڈاکٹر عبدالقادر کی اصل کہانی سامنے آگئی، جس کی وجہ سے قومی ہیرہ بننے میں کامیاب ہوئے۔

ڈاکٹر عبدالقدیر خان وہ پاکستان سائنسدان ہیں جنہوں نے پاکستان کو ایٹمی طاقت بنا کر پوری دنیا میں پاکستان کا نام روشن کر دیا۔ ان کو محسنِ پاکستان کا لقب دیا گیا ہے یہ ہندوستان کے شہر بھوپال میں 27 اپریل 1936 کو ایک اردو بولنے والے پشتون گھرانے میں پیدا ہوئے۔ آپ کے والد کا نام عبدالغفور اور والدہ کا نام زلیخہ تھا۔1947 میں جب پاکستان معرضِ وجود میں آیا تو وہ ہندوستان سے ہجرت کر کے پاکستان آگئے۔ پاکستان میں انہوں نے کراچی میں رہائش اختیار کی۔ انہوں نے کراچی یونیورسٹی سے فزکس کی ڈگری حاصل کی۔ بعد میں وہ یورپ چلے گئے اور پندرہ برس یورپ میں رہنے کے دوران مغربی برلن کی ٹیکنکل یونیورسٹی، ہالینڈ کی یونیورسٹی آف ڈیلفٹ اور بیلجیئم کی یونیورسٹی آف لیوؤن میں پڑھنے کے بعد 1976ء میں پاکستان واپس لوٹ آئے۔ انہوں نے ہالینڈ سے ماسٹرز آف سائنس جبکہ بیلجیئم سے ڈاکٹریٹ آف انجینئرنگ کی اسناد حاصل کیں۔

اس وقت پاکستان کے وزیر اعظم ذولفقار علی بھٹو نے پاکستان کی دفاع کو ناقابلِ تسخیر بنانے کے لئے ایک پروگرام شروع کیا تھا۔ جو پاکستان ایٹمی پروگرام کے نام سے یاد کیا جاتا ہے۔ 31 مئی 1976 میں ذولفقار علی بھٹو کی دعوت پر “انجینئرنگ ریسرچ لیبارٹریز” کے پاکستانی ایٹمی پروگرام میں حصہ لیا۔ بعد ازاں اس ادارے کا نام صدر پاکستان جنرل محمد ضیاء الحق نے یکم مئی 1981ء کو تبدیل کر کے “ڈاکٹر اے کیو خان ریسرچ لیبارٹریز” رکھ دیا۔ یہ ادارہ پاکستان میں یورینیم کی افسوردگی میں نمایاں مقام رکھتا ہے۔ ڈاکٹر عبد القدیر خان نے نومبر 2000ء میں ککسٹ نامی درسگاہ کی بنیاد رکھی۔

عبد القدیر خان وہ مایہ ناز سائنسدان ہیں جنہوں ے 8 سال کے انتہائی قلیل عرصہ میں انتھک محنت کے ساتھ پلانٹ نصب کر کے دنیا کے نامور نوبل انعام یافتہ سائنس دانوں کو حیران کر ڈالا۔

Advertisement

انہوں نے ایک سو پچاس سے زائد سائنسی تحقیقاتی مضامین بھی لکھے ہیں۔

Recent Posts

مجھے آج تک کبھی پیار نہیں ملا۔۔۔ کون ارشد ندیم کے دل کی شہزادی؟ سب بتا دیا۔

مجھے آج تک کبھی پیار نہیں ملا۔۔۔ کون ارشد ندیم کے دل کی شہزادی؟ سب… Read More

3 months ago

ارشد ندیم کے سسر نے اسے کیا تحفہ دیا اور کیوں دیا، جان کر آپ بھی حیران رہ جائینگے۔

ارشد ندیم کے سسر نے اسے کیا تحفہ دیا؟ جان کر آپ بھی حیران رہ… Read More

3 months ago

ملک کے بیشتر علاقوں میں بارشوں کی مزید پیشگوئی

رواں سال مون سون کا سیزن اپنے پورے جوش کے ساتھ جا رہا ہے اور… Read More

3 months ago