اہم خبریں

8 ایسی خوفناک سیاہ گاہیں جہاں جانے کا آپ سوچ بھی نہیں سکتے

دنیا کی 8 سب سے خطرناک سیاحوں کی توجہ گاہیں:

گیپ برج آف چائنہ: اس برج کی اونچائی 200 میٹر ہے اس برج پر چل کر لوگ اپنے ڈر کو ختم کرتے ہیں۔ یوں تو اس برج پر چلنے والا انسان سیفٹی بیلٹ سے بندھا ہوتا ہےمگر اگر کوئی کمزور دل والا ہے یا اونچائی سے ڈرتا ہے تو اس پر جانے کا سوچنا بھی نہیں چاہئے۔

وائٹ لائن سیڈونا سائکلنگ: سائکل چلانا اتنا مشکل کام نہیں مگر ایک پلین سطح پر سائکل چلانا انتہائی مشکل اور نا ممکن سا لگتا ہے۔امریکہ کی ریاست ایریزونا میں موجود وائٹ لائن سیڈونا پہاڑ پر دنیا بھر سے لوگ سائکلنگ کے لئے آتے ہیں، لیکن وہ ہی لوگ اس پر سائکل چلانے کی ہمت کرتے ہیں جو اس میں مہارت رکھتے ہوں۔

Advertisement

سٹیئر وے ٹو ہیون: ہوائی میں موجود یہ سیڑیاں دنیابھر کے سیاحوں کو دلکش لگتی ہیں ، یہ سیڑیاں سطح سمندر سے تقریباً 20900 میٹر بلند ہیں۔ ان سیڑیوں کی تعداد 300922 ہے۔ ان سیڑیوں کو 1982 میں بنایا گیا تھا لیکن ان پر چلنا 1987 میں غیر قانونی قرار دے دیا گیا تھا لیکن پھر بھی ہر سال ہزاروں سیاح ان سیڑیوں پر چڑھنے کے لئے ہوائی کا رخ کرتے ہیں۔

ٹرولٹنگا: یہ نوروے میں موجود دنیا کا سب سے مشہور سیاحوں کی توجہ گاہ ہے۔ یہ دراصل 800 میٹر بلند ایک چٹان ہے جس کی بلندی پر پہنچنے کے لئے لگ بھگ 10 سے 12 گھنٹے لگتے ہیں۔ اس پہاڑ کا ایک سِرہ انتہائی خطرناک حد تک آگے کو بڑھا ہوا ہے۔ جس کے کنارے پر بیٹھ کر لوگ شور مچانا اور تصویریں وغیرہ لینا پسند کرتے ہیں۔ 5 ستمبر 2016 کو ایک لڑکی جو اس پر بیٹھی ہوئی تھی وہ اچانک اس پر سے نیچے گری اور اس دنیا سے رخصت ہوگئی۔

ولارکا وولیکینو چِھلی: اس میں 1 یا 2 لوگوں کو ایک رسی سے باندھ کر کسی اونچی جگہ سے نیچے گرایا جاتا ہے۔ لوگوں کو ہیلی کاپٹر سے نیچے گرا کر اتنی دور تک پھینکا جاتا ہے کہ نیچے لوگ وولکینو کو نزدیک سے دیکھ سکیں۔

Advertisement

ماؤنٹ ایورسٹ: یہ دنیا کا سب سے اونچا پہاڑ ہے اور یہاں پر کئی لوگ ہر سال اس کی چوٹی پر چرھنے کے لئے آتے ہیں۔ایکسپرٹ کے مطابق اس پر چڑھنا اتنا مشکل نہیں جتنا اس پر سے اترنا مشکل کام ہے۔ ایک اندازے کے مطابق ماؤنٹ ایورسٹ کا یہ سفر 300 سے زائد لوگوں کی جانیں لے چکا ہے اور کئی لوگوں کو زخمی بھر کر چکا ہے۔

کلف کیمپنگ: اس کے اندر بالکل سیدھے پہاڑ پر چڑھ کر اور آدھے راستے میں پہنچ کر وہاں کیمپ لگایا جاتا ہے۔ یہ کام صرف وہ لوگ ہی کرتے ہیں جن کے دل فولاد کے بنے ہوں اور جن کو اپنی جان کے کھونے سے ڈر نہ لگتا ہو۔

رافٹنگ دا کولوریڈو ریور: یہ دنیا کے خطرناک دریاؤں میں سے ایک دریا ہے، اس کی لہریں ہر وقت بہت جلال میں رہتی ہیں اور کئی لوگ اس میں رافٹنگ کرنا بہت پسند کرتے ہیں۔ اس میں ڈوب کر کئی لوگ اپنی جان سے ہاتھ دھو بیٹھے ہیں اور کافی زخمی بھی ہوئے ہیں۔

Advertisement

Recent Posts

حکومت نے راتوں رات عوام کو بڑی خوشخبری دے دی، نواز لیگ زندہ باد کے نعرے لگ گئے

حکومت نے راتوں رات عوام کو بڑی خوشخبری دے دی، نواز لیگ زندہ باد کے… Read More

1 day ago

اگر بیوی ماں کے ساتھ رہنے سے انکار کر دے تو کیاں میاں بیوی کو طلاق دے سکتا ہے ؟

" ایک سوال اور اُس کا جواب جو ہر کسی کی زندگی کو بدل سکتا… Read More

2 days ago