Headlines

    قبرستان سے گزرتے ہوئے یہ عمل کریں، ہر مسئلہ حل، ہر دلی دلی مراد پوری ہو گی

    حضرت حکیم محمد طارق محمود مجذوبی چغتائی کہتے ہیں کہ جب بھی قبرستان کے آگے سے گزریں تو ایک دفعہ سلام اور کلمہ ضرور پڑھ کر قبرستان والوں کو ہدیا کر دیا کریں۔

    حکیم صاحب کہتے ہیں ں کہ مجھے ایک پیغام آیا ایک خاتون کی طرف سے کہ میری اولاد نہیں تھی اور ہمارے خاندان میں بچے ہوتے ہیں، پھر اللہ کو پیارے ہوجاتے ہیں۔ یہی نظام چلا آرہاہے۔میرا بھی ایک بچہ اللہ کو پیارا ہو گیا۔ میں نے یہ عمل شروع کیا جب بھی کبھی قبرستان سے گزرتی تو قبرستان والوں کو کلمہ پڑھ کر ہدیا کر دیتی۔ پھر اس عورت نے بتایا کہ اللہ نے اب مجھے 2 بیٹوں سے نوازا ہے۔

    حکیم صاحب کہتے ہیں کہ جب قبرستان سے گزرتے وقت ان قبرستان والوں کے لئے کلمہ پڑھ کر یا ان کو سلام بھی ہدیا کیا جائے تو وہاں پر موجود نیک روحیں اللہ سے فریاد کرتی ہیں کہ یا اللہ اس بندے کی مشکلات حل کر دے اور اس کی جائز حاجات پوری فرما۔ اندھیرے سے نکال کر روشنی کی طرف لے آ۔ اس کو عزتوں کے تاج پہنا دے۔ ا س کی طرف رحم، کرم، متوجہ فرما دے اور جب یہ نیک روحیں اللہ کی بارگاہ میں سفارش کرتی ہیں تو رب تعالیٰ ان کی سنتا بھی ہے اور کرم بھی فرماتا ہے۔

    اس لئے صاف نیت سے چیز کو عادت بنا لینا چاہئے۔