ہمارا ملک پاکستان قدرتی خوبصورتی سے بھرا ہوا ہے۔ یہاں کئی ایسی جگہیں موجود ہیں جن کو دیکھنے کے لئے بیرونِ ملک سے لوگ پاکستان آنا چاہتے ہیں۔ ان میں کے ٹو بھی شامل ہے۔
پاکستان میں موجود کےٹو دنیا کا سب سے اونچا پہاڑ ہے جہاں بیرونِ ملک سے لوگ آنے کے لئے ترستے ہیں۔ دنیا میں 8 ہزار میٹر اونچے صرف 14 پہاڑ موجود ہیں ان 14 پہاڑوں میں سے 5 پہاڑ پاکستان میں ہی موجود ہیں۔ کے ٹو دنیا کا دوسرا اونچا ترین پہاڑ ہے۔ یہ پاکستان میں گلگت بلتستان میں واقع ہے۔ یہ پہاڑ سطح سمندر سے 28251 فٹ کی بلندی پر موجود ہے۔ دنیا بھر کے کو ہ پیما جو کہ پہاڑ سَر کرنے کا شوق رکھتے ہیں ان کے نزدیک کے ٹو سَر کرنے کے لئے دنیا کا سب سے مہلک پہاڑ ہے۔ اس کی وجہ کے ٹو پر آنے والے برفانی طوفان اور کے ٹو کی ہمواری ہے۔ اور یہاں آکسیجن کی کمی بھی بہت زیادہ ہوتی ہے۔
ہر 4 میں سے 1 انسان جس نے کے ٹو سَر کرنے کی کوشش کی وہ اپنی جان گواہ بیٹھا ہے۔
کے ٹو کو سردی کے موسم میں آج تک کوئی سَر نہیں کر سکا۔ کے ٹو کو سَر کرنا دنیا کے بڑے بڑے کوہ پیماؤں کا خواب ہے۔ اس کو سب سے پہلے 1902 میں سَر کرنے کی کوشش کی گئی تھی لیکن یہ کوشش نا کام رہی۔اس کے بعد کئی بار کے ٹو کو سَر کرنے کی ناکام کوششیں کی گئیں۔
پھر آخر کار کے ٹو کو پہلے دفعہ 31 جولائی 1954 کو ایک اٹیلین ٹیم نے سَر کیا تھا۔ اور پھر اس کو دوسری بار ایک جاپانی ٹیم نے 23 سال بعد سَر کیا۔
کے ٹو کو پہاڑوں کا پہا ڑ کہا جاتا ہے۔ دنیا بھر سے کوہ پیما کے ٹو کو سَر کرنے کے لئے پاکستان آنا چاہتے ہیں۔ کے ٹو پر 2 ہولی وڈ موویز بھی بن چکی ہیں۔
مجھے آج تک کبھی پیار نہیں ملا۔۔۔ کون ارشد ندیم کے دل کی شہزادی؟ سب… Read More
لوگ مشہوری کے لئے انعام کا اعلان کرتے دیتے مگر۔۔۔ ارشد ندیم کے پاٹنر کے… Read More
ارشد ندیم کے سسر نے اسے کیا تحفہ دیا؟ جان کر آپ بھی حیران رہ… Read More
رواں سال مون سون کا سیزن اپنے پورے جوش کے ساتھ جا رہا ہے اور… Read More
ارشد ندیم نے اپنی ماں سے کیا وعدہ کیا تھا، ان کی والدہ نے سب… Read More
ہم سات بہن بھائی ہیں اور سارا سال گوشت نہیں کھا پاتے، عیدالاضحٰی کو ہمیں۔۔۔۔۔… Read More