Headlines

    ممتاز بیگم، جو انسان ہونے کے بعد لومڑی بن گئی، حقیقت جان کر آپ بھی پریشان ہو جائینگے

    دنیا میں کئی ایسی چیزیں موجود ہیں جس کو دیکھ کر عقلِ انسانی دنگ رہ جاتی ہے۔

    ممتاز بیگم ایک عورت نما لومڑی کی صورت میں کراچی کے چڑیا گھر میں موجود ہے۔ جس کو دیکھنے کے لئے ہزاروں لوگ ٹکٹ لے کر آتے ہیں۔ اس کا سارا جسم ایک لومڑی کا ہے۔ جس جگہ یہ موجود ہے اس کو باقائدہ ممتاز محل کا نام دیا گیا ہے۔ اس نے اپنے سر کو ڈھانپ رکھا ہوتا ہے۔

    اس سے ملاقات کر کے گفتکو بھی کی جا سکتی ہے۔ یہ اپنے دیکھنے والوں کی فرمائش پر اپنے لومڑی نما جسم کو حرکت بھی دیتی ہے۔ یہ سب ایک انسانی ہاتھ کا بنایا ہوا شاہکار ہے۔ جس میں حقیقت کا کوئی عمل دخل نہیں ہے۔ بلکہ نظر آنے والی عورت نما ممتاز بیگم بھی عورت نہیں ہے۔

    Advertisement

    کراچی چڑیا گھر والوں نے آج سے کئی سال پہلے یہ چیز تیار کی تھی۔ جس میں ایک لومڑی کے جسم کے ساتھ ایک مراد علی نامی شخص کو اس طرح بٹھایا جاتا گویا اس طرح معلوم ہوتا کہ جیسے اس کا دھڑ لومڑی جیسا ہے۔ اور اس سر کو بھی اسی خاطر ڈھانپا جاتا ہے کہ کسی کو بھی معلوم نہ ہو سکے کہ یہ نقلی ہے۔یہ ہی اس کی اصل حقیقت ہے۔