پاکستان میں، بہت کم خواتین انفارمیشن اور ٹیکنالوجی جیسے روایتی طور پر مرد اکثریتی شعبوں میں تعلیم حاصل کرتی ہیں۔ اس شعبہ میں تعلیم حاصل کرنے کے بعد، کچھ خواتین ہی اس شعبہ راوایتی طور پر داخل ہوتی ہیں۔
سکینہ عباس 25 سالہ لڑکی، ان چند خواتین میں سے ایک ہیں، جس نے فاسٹ نیشنل یونیورسٹی آف کمپیوٹر اینڈ ایمرجنگ سائنسز میں کمپیوٹر سائنسز کی تعلیم حاصل کی اور 2019 میں گریجویشن مکمل کیا تھا۔
سکینہ عباس نے سوشل میڈیا کے ذریعے سے آگاہ کیا کہ وہ ایک سال پہلے اپنے ساتھی ڈویلپر دوستوں کو کہتی تھی کہ اسے کچھ نیا سیکھائے۔ لیکن اب اس نے اعلان کیا کہ وہ دُنیا کیس بب سے بڑی کمپنی گوگل میں بطور گوگل ڈویلپر ایکسپرٹ کام کرینگی۔
انہوں نے مزید اپنے عزیز اور خیر خواہوں کا شکریہ ادا کیا کہ جنہوں نے سیکنہ کو یہاں تک پہنچنے میں انکی مدد کی۔
آپ کع بتاتے چلے کہ اس وقت، پوری دنیا میں تقریبا 700 گوگل ڈویلپر ایکسپرٹ (جی ڈی ای) 18 سے زیادہ گوگل ٹیکنالوجیز کے لئے کام کر رہے ہیں جبکہ ان میں سے 11 کا تعلق پاکستان سے ہے۔
جبکہ سکینہ عباس کو یو ایس ایمبیسی اسلام آباد نے بذریعہ سوشل میڈیا مبارک باد دیتے ہوئے کہا کہ پاکستان کی خواتین ہر شعبہ میں آگے آرہی ہیں۔ انہوں نے مزید بتایا کہ سکینہ پاکستان کی پہلی خاتون ہے جو گوگل ڈویلپر ایکسپرٹ میں کام کر رہی ہیں۔
جب سکینہ سے پروگرامنگ میں کیریئر بنانے کے لئے ان کے انتخاب کے بارے میں پوچھا گیا تو اس نے کہا کہ متعدد عوامل تھے جو اس فیصلے میں اہم کردار ادا کیا۔
سکینہ نے بتایا کہ بچپن سے وہ اور اس کے بھائی ہمیشہ ایک ساتھ ویڈیو گیمز کھیلتے تھے، جس نے پہلے اس میں کھیلوں کے جذبے اور بعد میں اس شعبہ میں ترقی کے جذبے کو جنم دیا۔ اس طرح، 25 سالہ بچی کو ان عوامل نے اس شعبہ میں چار سالہ ڈگری پروگرام میں داخلہ لینے پر مجبور کیا۔
سکینہ نے بتایا کہ اس کا اصل کیریئر اس وقت شروع ہوا جب اس نے اور اس کے ہم جماعت عبد اللہ نے اپنے سافٹ ویئر ہاؤس – ریک ٹری کی مشترکہ بنیاد رکھی۔
دونوں نے دو وجوہات کی بناء پر اپنی کمپنی قائم کرنے کا فیصلہ کیا ہے: وہ جذباتی تھے اور ملک کے آئی ٹی سیکٹر کو مضبوط بنانے میں اپنا کردار ادا کرنے کے لئے غیر ملکی سرمایہ کاری کو پاکستان کی طرف راغب کرنا چاہتے تھے۔
مجھے آج تک کبھی پیار نہیں ملا۔۔۔ کون ارشد ندیم کے دل کی شہزادی؟ سب… Read More
لوگ مشہوری کے لئے انعام کا اعلان کرتے دیتے مگر۔۔۔ ارشد ندیم کے پاٹنر کے… Read More
ارشد ندیم کے سسر نے اسے کیا تحفہ دیا؟ جان کر آپ بھی حیران رہ… Read More
رواں سال مون سون کا سیزن اپنے پورے جوش کے ساتھ جا رہا ہے اور… Read More
ارشد ندیم نے اپنی ماں سے کیا وعدہ کیا تھا، ان کی والدہ نے سب… Read More
ہم سات بہن بھائی ہیں اور سارا سال گوشت نہیں کھا پاتے، عیدالاضحٰی کو ہمیں۔۔۔۔۔… Read More