ایک شخص رینڈی گارڈنر نے مسلسل 11 دن نہ سو کر ورلڈریکارڈ قائم کیا لیکن اس کے بعد اس قسم کے تجربات کو قانونی طور پر ممنوع قرار دے دیا گیا۔
دن بھر کی تھکاوٹ کے بعد رات کے وقت مناسب نیند لینا انسان کے لئے انتہائی ضروری ہے۔ رینڈی گارڈنر نے مسلسل 11 دن 25 منٹ تک جاگنے کا ریکارڈ قائم کیا اور اس نے یہ تجربہ ایک سائنسی تحقیق کے لئے کیا تھا، کیونکہ تب سائنس دان اس بات کا جواب تلاش کر رہے تھے کہ کوئی بھی انسان بغیر سوئے کتنے دن تک رہ سکتا ہے۔
رینڈی گارڈنر کے اس تجربے نے اس کی آدھی ذہنیت کو ضایع کر کے رکھ دیا ۔ 1963 کی ایک صبح کو اس تجربے کا آغاز کیا گیا۔ پہلے دن اس کو اتنا محسوس نہیں ہوا اور دوسرا دن بھی دوستوں کے ساتھ اسی طرح گزر گیا،لیکن تیسرے دن اس کے دوست کو احساس ہوا کہ وہ شاید اس تجربے پر پورا نہ اتر سکے۔ رینڈی کو قہہ محسوس ہونے لگی اور ایک دن اور گزرا تو وہ چیخنے چلانے لگ پڑا اور اپنے دوستوں کے ساتھ بات بات پر الجھنے لگتا۔
پانچویں دن یہ اطلاع آئی کہ رینڈی اپنے آپ کو مکمل طور پر بھول چکا ہے۔ البتہ یہ مرحلہ تھوڑی دیر گزرنے کے بعد ٹھیک ہو گیا۔
چھٹے دن رینڈی کو اپنے ارد گرد عجیب و غریب چیزیں نظر آنے لگیں اور اس وجہ سے یہ عجیب سی حالت کا شکار ہوگیا۔
ساتویں دن اسے یہ اندیشہ لاحق ہوا کہ کہیں یہ اس دنیا سے چلا ہی نہ جائے۔
پھر اس کے علم کی صلاحیت متاثر ہو رہی تھی لیکن باسکٹ بال کھیلنے کی صلاحیت پہلے کی طرح اچھی ہی تھی۔ لہٰذا اس کی حالت کبھی بگڑتی تو کبھی سنورتی اور کبھی لگتا کہ اس کے پاؤں سُن ہوگئے ہیں۔
بالآخر اس نے اپنا تجربہ پورا کیا اور 11 دن 25 منٹ جاگنے میں کامیاب ہو گیا۔ ریکارڈ بنانے کے بعد رینڈی 14 گھنٹے مسلسل سوتا رہا۔
بعد میں اسے نیند نہ آنے کی شکایت پیش آئی۔
مجھے آج تک کبھی پیار نہیں ملا۔۔۔ کون ارشد ندیم کے دل کی شہزادی؟ سب… Read More
لوگ مشہوری کے لئے انعام کا اعلان کرتے دیتے مگر۔۔۔ ارشد ندیم کے پاٹنر کے… Read More
ارشد ندیم کے سسر نے اسے کیا تحفہ دیا؟ جان کر آپ بھی حیران رہ… Read More
رواں سال مون سون کا سیزن اپنے پورے جوش کے ساتھ جا رہا ہے اور… Read More
ارشد ندیم نے اپنی ماں سے کیا وعدہ کیا تھا، ان کی والدہ نے سب… Read More
ہم سات بہن بھائی ہیں اور سارا سال گوشت نہیں کھا پاتے، عیدالاضحٰی کو ہمیں۔۔۔۔۔… Read More