اہم خبریں

دنیا کے ایسے ممالک جو ایمبولینس کو راستہ دینے کے لئے ایسا انکوھا طریقہ اختیار کرتے ہیں کہ۔۔۔

دنیا کے کسی بھی ملک میں ایمبولینس کسی راستے سے گزر رہی ہو تو اس کو سب سے پہلے راستہ دیا جاتا ہے۔ کئی ممالک میں تو یہ اصول بھی ہے کہ اگر ایمبولینس کے ڈرائیور کو راستہ نہ دیا جائے تو ایمبولینس کا ڈرائیور راستہ نہ دینے والے کو روند کر بھی گزر سکتا ہے۔ اور اس صور ت میں ڈرائیور پر کوئی بھی کیس نہیں کیا جاتا۔

دنیا کے مختلف ممالک میں ایمبولینس کو دیکھ کر مختلف طرح کے ردِ عمل کا اظہار کیا جاتا ہے۔

جاپان نے اپنا ایک اصول بنایا ہوا ہے کہ اگر ایمبولینس گزر رہی ہو تو چلتی ہوئی ٹریفک بھی سائڈ پر ہو کر اس ایمبولینس کو راستہ دے گی۔ وہ ایمبولینس 100 گاڑیوں کے پیچھے ہی کیوں نہ ہو تب تک ٹریفک رکی رہتی ہے جب تک وہ ایمبولینس آگے نہ نکل جائے۔

Advertisement

چائنہ میں اگر ٹریفک جام نہ ہو تو ایمبولینس کو سب سے پہلے راستہ دے کر اس ایمبولینس کو گزارا جاتا ہے۔

جرمنی: ہائی وے پر بھی تیزی سے جا رہی گاڑیاں اگر ایمبولینس کا سائرن سن لیں تو وہ فوراً ہائی وے کی سائڈ پر گاڑیاں لگا کر اس ایمبولینس کو گزرنے کی جگہ دیتی ہیں۔ اور اگر کوئی گاڑی ایمبولینس کے آگے رکتی بھی ہے تو اس کے لئے سخت جرمانہ ہوتا ہے۔

فرانس: یہاں پر ایمبولینس کے آگے اور پیچھے بائکس پر پولیس چلتی ہے اور راستہ صاف کروا کر اس ایمبولینس کو ہسپتال جلد از جلد پہنچاتی ہے۔

Advertisement

پاکستان اور انڈیا : پاکستان اور انڈیا میں اصول تو باقی ممالک جیسے ہی ہیں لیکن کافی لوگ اس پر عمل نہیں کرتے۔

کینیڈا: ہائی وے پر لوگ ایمبولینس کا سائرن سن کر وہاں موجود لوگ خود بہ خود ایمبولینس کے لئے راستے بناتے ہیں۔

یو ایس اے: یہاں ایمبولینس کو راستہ دینے کی کوئی خاص روایت نہیں ہے کئی دفعہ دیکھا گیا ہے کہ یہاں باقی گاڑیوں کی طرح ایمبولینس بھی ٹریفک میں کھڑی رہتی ہے اور کوئی بھی اس کو راستہ نہیں دے پاتا۔

Advertisement

Recent Posts

مجھے آج تک کبھی پیار نہیں ملا۔۔۔ کون ارشد ندیم کے دل کی شہزادی؟ سب بتا دیا۔

مجھے آج تک کبھی پیار نہیں ملا۔۔۔ کون ارشد ندیم کے دل کی شہزادی؟ سب… Read More

5 months ago

ارشد ندیم کے سسر نے اسے کیا تحفہ دیا اور کیوں دیا، جان کر آپ بھی حیران رہ جائینگے۔

ارشد ندیم کے سسر نے اسے کیا تحفہ دیا؟ جان کر آپ بھی حیران رہ… Read More

5 months ago

ملک کے بیشتر علاقوں میں بارشوں کی مزید پیشگوئی

رواں سال مون سون کا سیزن اپنے پورے جوش کے ساتھ جا رہا ہے اور… Read More

5 months ago