” قرآن مجید ہمارے لئے اصل رہنمائی کاذریعہ ہے۔۔۔ “حکومت پنجاب نے یونیورسٹیز میں ترجمہ کے ساتھ قرآن پاک پڑھانے کانوٹیفکیشن جاری کردیا

لاہور(ویب ڈیسک)گورنر پنجاب و یونیورسٹیز چانسلر چودھری محمد سرور نے یونیورسٹیز میں ترجمہ کے ساتھ قرآن پاک پڑھانے کانوٹیفکیشن جاری کردیا۔نوٹیفکیشن کے مطابق پنجاب کی جامعات میں قرآن مجید ترجمہ کیساتھ پڑھے بغیر ڈگری نہیں ملے گی ،پنجاب کی تمام جامعات میں لیکچررز طلبا کو ترجمہ کیساتھ قرآن پڑھائیں گے ،قرآن مجید کانصاب اسلامیات کے مضمون کے علاوہ پڑھایا جائے گا۔گورنر پنجاب چودھری محمد سرور نے کہاہے کہ قرآن مجید ہمارے لئے اصل رہنمائی کاذریعہ ہے ،قرآن پاک کی تعلیمات پر عمل پیراہوکر ہی دنیااور آخرت سنواری جاسکتی ہے ۔واضح رہے قرآن مجید ترجمہ کیساتھ پڑھے بغیر پنجاب کی کسی یونیورسٹی سے ڈگری نہیں ملے گی، پنجاب کی تمام یونیورسٹیز کے چانسلر اور گورنر پنجاب چودھری محمد سرور نے تاریخی اقدام اٹھاتے ہوئے نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے کہ یونیورسٹیوں میں قرآن مجید کا نصاب اسلامیات کے مضمون کے علاوہ پڑھایا جائے گا اور اس کے بغیر ڈگری نہیں ملے گی۔نوٹی فیکیشن میں کہا گیا ہے کہ پنجاب کی جامعات میں قرآن مجید ترجمہ کیساتھ پڑھے بغیر ڈگری نہیں ملے گی۔ تمام جامعات میں لیکچررز طلبہ کو ترجمہ کیساتھ قرآن پڑھائیں گے۔ قرآن مجید کا نصاب اسلامیات کے مضمون کے علاوہ پڑھایا جائے گا۔ اس سلسلے میں گورنر پنجاب چودھری سرور کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ قرآن مجید ہمارے لیے اصل رہنمائی کا ذریعہ ہے۔ قرآن پاک کی تعلیمات پر عمل پیرا ہو کر ہی دنیا اور آخرت سنواری جا سکتی ہے۔ قرآنِ پاک مکمل ضابطہ حیات ہے جو دنیا کی رہنمائی کے لیے ہمارے نبی حضرت محمد ﷺ پر نازل ہوا ہے اس لیے اسکی تعلیم لازمی ہے۔

Recent Posts

مجھے آج تک کبھی پیار نہیں ملا۔۔۔ کون ارشد ندیم کے دل کی شہزادی؟ سب بتا دیا۔

مجھے آج تک کبھی پیار نہیں ملا۔۔۔ کون ارشد ندیم کے دل کی شہزادی؟ سب… Read More

3 months ago

ارشد ندیم کے سسر نے اسے کیا تحفہ دیا اور کیوں دیا، جان کر آپ بھی حیران رہ جائینگے۔

ارشد ندیم کے سسر نے اسے کیا تحفہ دیا؟ جان کر آپ بھی حیران رہ… Read More

3 months ago

ملک کے بیشتر علاقوں میں بارشوں کی مزید پیشگوئی

رواں سال مون سون کا سیزن اپنے پورے جوش کے ساتھ جا رہا ہے اور… Read More

3 months ago