اہم خبریں

سبحان اللہ! سائنس نے بھی وضو کے فوائد کی فہرست جاری کر دی، مزید جانئے

وضو کی اہمیت کا اندازہ اس بات سے لگایا جا سکتا ہے کہ قرآن مجید میں اس کا واضع حکم ہے اور یہ وضاحت بھی موجود ہے کہ نماز کے لئے وضو شرط ہے۔وضو کرنے والا آخرت میں بلند درجات سے نوازا جائے گا۔

تجربات سے یہ بات ثابت ہو چکی ہے کہ نباتات، حیوانات اور انسانی زندگی ایک برقی نظام کے تحت رواں دواں ہے۔ انسانی جسم سے حاصل ہونے والی بجلی ایک ٹارچ چلانے کے لئے کافی ہوتی ہے۔ قدرت کا یہ ایک عجیب سا راز ہے کہ انسانی جسم کے اندر بجلی پیدا ہوتی رہتی ہے۔

وضو کے بغیر نماز نہیں ہوتی، وضو سے ہمارے جسم سے برقی روحیں نکلنے لگتی ہیں اور اس عمل سے جسمانی اعضاء کو ایک طاقت ملتی ہے۔

Advertisement

وضو میں ہاتھ دھونے سے ہاتھ پر موجود جراسیم اور گندگی دور ہوجاتی ہے، انسان بہت سی پیٹ کی بیماریوں سے محفوظ رہتا ہے۔ ڈاکٹر کا کہنا ہے کہ جسم کے جس حصے کو بھی وافر خون ملتا رہے گا وہ حصہ طاقت ور ہوتا رہے گا، وضو میں ہاتھ دھونے کا حکم اس لئے دیا گیا ہے کہ پانی گزرنے سے وہاں پر بدن کی قوت پیدا ہو۔ کیونکہ جتنا زیادہ پانی پڑے گا اتنا زیادہ خون اس پانی کا مقابلہ کرنے کے لئے ہاتھ کی طرف آئے گا۔

اسی طرح کلی کرنے سے منہ کی صفائی ہوتی ہے۔

ناک جدھر سے ہم سانس لیتے ہیں اس میں پانی ڈالنے سے ہمارا ناک بھی صاف ہوجاتا ہے۔ آواز کی گہرائی اور سہانا پن پیدا ہوتا ہے۔
منہ پر پانی ڈالنے سے بھوّیں تر ہو جاتی ہیں اور آنکھوں کے کئی مسائل سے چھٹکارا حاصل ہوتا ہے۔

Advertisement

اس طرح کہنیوں تک پانی ڈالنے سے نہ صرف جسمانی بیماریاں بلکہ نفسیاتی بیماریاں، مثلاً ذہن میں ناپاک خیالات کا آنا، نا امیدی، ذہنی کمزوری وغیرہ جیسی بیماریوں میں بھی نمایاں کمی حاصل ہوتی ہے۔

سر کا مسح کرنے سے سر کے اندر موجود دماغ کو ٹھنڈک محسوس ہوتی ہے اور سر کو بھی سکون ملتا ہے۔ جسم کے تمام افعال کا تعلق سر سے ہی ہوتا ہے اور اس کا مسح کرنے کے ساتھ کانوں میں بھی پانی ڈالا جاتا ہے جس سے سننے کی صلاحیت میں بھی اضافہ ہوتا ہے۔ کان کا پچھلا حصہ تر کرنے سے انسان نظر کی کمزوری سے بچا رہتا ہے۔

گردن کا مسح کرنے سے جسم کو ایک خاص توانائی نصیب ہوتی ہے۔

Advertisement

پاؤں اکثر کھلے ہی رہتے ہیں جس سے ان پر گرد و غبار پڑھ جاتا ہے ان کا مسح بھی اس گردوغبار کو دھو ڈالتا ہے اور پاؤں کا تعلق مثانہ، پیٹ وغیرہ سےہوتا ہے۔ جس کے ذریعے یرکان، بخار جیسی بیماریوں سے شفاء ملتی ہے۔

Recent Posts

مجھے آج تک کبھی پیار نہیں ملا۔۔۔ کون ارشد ندیم کے دل کی شہزادی؟ سب بتا دیا۔

مجھے آج تک کبھی پیار نہیں ملا۔۔۔ کون ارشد ندیم کے دل کی شہزادی؟ سب… Read More

5 months ago

ارشد ندیم کے سسر نے اسے کیا تحفہ دیا اور کیوں دیا، جان کر آپ بھی حیران رہ جائینگے۔

ارشد ندیم کے سسر نے اسے کیا تحفہ دیا؟ جان کر آپ بھی حیران رہ… Read More

5 months ago

ملک کے بیشتر علاقوں میں بارشوں کی مزید پیشگوئی

رواں سال مون سون کا سیزن اپنے پورے جوش کے ساتھ جا رہا ہے اور… Read More

5 months ago