اہم خبریں

کیا آپ جانتے ہیں کہ فرعون کا بھی پاسپورٹ تیار کروایا گیا تھا، لیکن آخر کیوں۔۔

قدیم مصری تہذیب میں یہ رواج عام تھا کہ وہ اپنے اس دنیا سے چلےجانے والے جو کہ دعویِ خدا کے علمبردار ہوتے تھے ان کی لاشوں کو ہنود کر کے محفوظ کر دیا کرتے تھے۔ یہ عقیدہ رکھتے ہوئے کہ وہ دنیا میں کسی بھی وقت لوٹ کر واپس آسکتے ہیں، ان کی لاشوں کے ساتھ ان کے خزانوں کے ایک بڑے حصے کو دفن کیا کرتے تھے، تاکہ ان کو عالمِ ارواح میں کسی چیز کی ضرورت ہو تو وہ اس خزانے کی مدد سے حاصل کر سکیں۔

لیکن ان کے اس عمل سے چور اور ڈاکو یہ خزانہ چرا لیا کرتے تھے۔لیکن وقت گزرنے کے ساتھ ساتھ کئی فراہین مصر تو ایسے تھے کہ ان کی یہ ممیز بھی وقت کی گرد تلے دب کر رہ گئیں۔

اور پھر تاریخ میں ایسے موڑ بھی آئے جب ان ممیز کا انکشاف اتفاقیہ ہوا۔ان ہی میں ایک جھوٹے خدا کی ممی 1881 میں بر آمد ہوئی جس کو ریمسزدوم کا نام دیا جاتا ہے۔اس کو لوگوں کو دکھا کر یہ بتایا جاتا کہ یہ ہے اُس مجبور و بے بس کی لاش جو کبھی اپنے زمانے میں خدائی کے دعوے کیا کرتا تھا اور اس مقصد کے لئے اس کے جسم سے لپٹی ہوئیں پٹیاں بھی اتاری جاتیں، تاکہ لوگ اس کے جسم کو بھی دیکھ سکیں جو ایک مخصوص طریقے کی وجہ سے خراب اور گلنے سے بھی محفوظ تھا۔

Advertisement

1976 میں یہ بات سامنے آئی کہ اس کی میت خراب ہونا شروع ہو گئی اور اگر اس کا جلدی علاج نہ کیا جاتا تو یہ سامانِ عبرت دنیا سے اوجھل ہوجاتا۔ اور اس کا علاج فرانس میں ہی ممکن تھا۔

فرعون کی اس ممی کو فرانس لے جانے کے لئے اس ممی کا پاسپورٹ بنوایا گیا تاکہ راستے میں کوئی رکاوٹ نہ آئے اور جو لے کر جائیں ان کے پاس اس کے دستاویزی ثبوت بھی موجود ہوں ۔ تو محض اس مقصد کو پورا کرنے کے لئے اس ہزاروں سال پرانی ممی کا پاسپورٹ بنوایا گیا تھا۔

Advertisement

Recent Posts

مجھے آج تک کبھی پیار نہیں ملا۔۔۔ کون ارشد ندیم کے دل کی شہزادی؟ سب بتا دیا۔

مجھے آج تک کبھی پیار نہیں ملا۔۔۔ کون ارشد ندیم کے دل کی شہزادی؟ سب… Read More

5 months ago

ارشد ندیم کے سسر نے اسے کیا تحفہ دیا اور کیوں دیا، جان کر آپ بھی حیران رہ جائینگے۔

ارشد ندیم کے سسر نے اسے کیا تحفہ دیا؟ جان کر آپ بھی حیران رہ… Read More

5 months ago

ملک کے بیشتر علاقوں میں بارشوں کی مزید پیشگوئی

رواں سال مون سون کا سیزن اپنے پورے جوش کے ساتھ جا رہا ہے اور… Read More

5 months ago