اہم خبریں

برطانیہ میں ملنے والا خوفناک پتھر، ڈائنوسار کا پاؤں کہاں سے اور کیسے ملا زمین پر کھینچی جانے والی پراسرار لائنیں، دنیا کا سب سے بڑا مینار کہاں سے ملا دیگر دنیا کو ہلا دینے والے انکشافات سامنے آگئے۔

دنیا کے 8 ایسے راز جن کے بارے میں کوئی نہیں جان پایا:

سٹون مسٹری: سنٹرل پارٹ آف انگلینڈ میں مزدوروں کی ایک ٹیم کھودائی کر رہی تھی کہ ان کو وہاں ایک عجیب سی چیز ملی جو ایک کالا عجیب و غریب انڈے کی شکل کا ایک پتھر تھا۔ اس کے اوپر ایک شکل بنی ہوئی تھی۔ اس پتھر کا سائز 4 انچ ہے اور یہ ڈھائی انچ موٹا ہے۔ یہ کس نے بنایا اور اس کو بنانے کے پیچھے کیا مقصد پوشیدہ ہے آج تک پتا نہ چل سکا۔

وواینش مینیوسکریپٹ: ولف اور وائنش ایک بہت مشہور مصنف تھے 1912۔ میں انہوں نے ایک کتاب کی کھوج کی جو کہ 140 صفحوں پر مشتمل تھی۔ اس کتاب کو بہت پراسرار طریقے سے لکھا گیا تھا۔ اس کتاب میں جو لکھائی لکھی گئی، وہ انسانی تاریخ میں اور کہیں بھی دیکھنے کو نہیں ملتی۔ نہ اس میں لکھی گئی باتوں کو کوئی جان سکا اور نہ ہی اس کے مصنف کا کسی کو پتا ہے۔

Advertisement

گیدی ٹاؤن: یہ ایک قدیم ٹاؤن ہے جو 1884 میں کینیا کے علاقے میں دریافت کیا گیا تھا۔ ماہرینِ آثارِ قدیمہ کے لئے یہ آج تک ایک راز ہی ہے۔ نہ ہی یہ جگہ کسی میپ پر ہے اور نہ ہی اس کا کوئی ریکارڈ ہے۔

لونگ یو گروٹو: یہ ایک انڈر گراؤنڈ سٹرکچر ہے جو کہ چائنہ کے علاقے میں دریافت ہوا تھا یہ جگہ 2000 سال سے زیادہ پرانی ہے۔ سائنسدان آج تک اس بات کا پتا نہیں لگوا سکے کہ آخر یہ بنائی کیسے گئی اور اس جگہ کو کس نے اور کیوں بنایا اس بات کا بھی کسی کو علم نہیں۔

نیزکالائن: یہ زمین پر بنے ہوئے بڑے بڑے لائنز سٹرکچرز ہیں جن کو صرف آسمان سے ہی دیکھا جا سکتا ہے۔ ان لکیروں سے کئی جانوروں کی تصویریں بنائی گئی ہیں۔ یہ تصویریں بھی ایک راز ہیں کہ کیوں اور کس نے بنائیں۔

Advertisement

ماؤنٹ آن موا: 1986 میں ماہِرِآثارِ قدیمہ کی ایک ٹیم نیوزی لینڈ میں موجودماؤنٹ آن پر کھوج کر رہی تھی کہ انہیں لگا کہ ان کو ایک ڈائنا سور کا پاؤں ملا ہے،یہ ایک بڑی غار میں کھودائی کر رہے تھے کہ وہاں بہت بڑا پنجا نظر آیا۔ سب سے حیرانگی کی بات یہ ہے کہ یہ ہڈیوں پر مشتمل نہیں تھا بلکہ اس پر اصل جلد بھی موجود تھی۔ ریسرچ کرنے کے عد پتا چلا کہ یہ ایک پرندے کا پنجا تھا۔ 2000 سال پہلے ان پرندوں کی اقسام دنیا سے ختم ہوگئی تھیں۔ پر اسرار بات یہ ہے کہ اتنے لمبے عرصے کے بعد بھی اس کی جلد اور ہڈی ابھی بھی موجود تھی۔

یوناگونی مونیومینٹس: یہ ایک بہت بڑی سمندر کے اندر ایک راک فاؤنڈیشن ہے جو کہ جاپان کے ہی ایک آئی لینڈ میں پائی گئی تھی۔یہ جگہ دنیا کی سب سے زیادہ پر اسرار اور پانی کے نیچے موجود حل نہ ہونے والے رازوں میں سے ایک راز ہے۔

اَن فنشد اوبلسک: یہ دنیا کا سب سے بڑا مینار مصر میں دریافت ہوا تھا۔ اس کی لمبائی 137 فٹ ہے اور اس کا وزن 1200 ٹن ہے۔ اس کی تعمیر مکمل نہیں کی گئی ہوئی تھی۔ یہ بھی ایک راز ہی ہے۔

Advertisement

Recent Posts

مجھے آج تک کبھی پیار نہیں ملا۔۔۔ کون ارشد ندیم کے دل کی شہزادی؟ سب بتا دیا۔

مجھے آج تک کبھی پیار نہیں ملا۔۔۔ کون ارشد ندیم کے دل کی شہزادی؟ سب… Read More

5 months ago

ارشد ندیم کے سسر نے اسے کیا تحفہ دیا اور کیوں دیا، جان کر آپ بھی حیران رہ جائینگے۔

ارشد ندیم کے سسر نے اسے کیا تحفہ دیا؟ جان کر آپ بھی حیران رہ… Read More

5 months ago

ملک کے بیشتر علاقوں میں بارشوں کی مزید پیشگوئی

رواں سال مون سون کا سیزن اپنے پورے جوش کے ساتھ جا رہا ہے اور… Read More

5 months ago