سوفٹ ڈرنکس پینے کو اپنی عادت بنانے سے پہلے یہ ضرور جانئے کہ یہ آپ کے ساتھ کرے گی کیا۔۔۔

    آج کل سوفٹ ڈرنکس اور سوڈا کا استعمال بہت زیادہ عام ہے۔

    لیکن سوفٹ ڈرنکس پینے سے ہمیں بہت سے مسائل کا سامنا کرنا پڑھ سکتا ہے۔پنجاب کی میڈیکل جنرل رِپورٹ کے مطابق جو 2003 میں پیش کی گئی تھی :سوفٹ ڈرنکس سے پی ایچ لیول جو کہ نارمل 7 ہمارے جسم میں ہوتا ہے ۔ سوفٹ ڈرنک میں موجود 3 سے 4 پی ایچ لیول سے ہماری ہڈیا ں اور دانت گھل سکتے ہیں۔

    سوفٹ ڈرنکس میں نہ تو کوئی وٹامن ہوتے ہیں اور نہ ہی کوئی ضروری معدنیات پائے جاتے ہیں۔ اور جب اس کو 0 ڈگری سیلسیئس کر کے پیےتو اس سے پیٹ کے اندر موجود انزائمز کام کرنا چھوڑ دیتے ہیں۔ پھر کھانا ٹھیک طرح سے ہضم نہیں ہو پاتا۔ اور کھائے ہوئی خوراک پیٹ میں سڑنے لگتی ہے، جس کی وجہ سے کئی بد بو دار گیسز پیدا ہوتی ہیں اور کئی طرح کے زہریلے مادے ہمارے جسم میں جذب ہونے لگتے ہیں جو کہ پورے جسم میں دورہ کرتے ہیں اور جسم کے الگ الگ حصے میں اکٹھے ہو جاتے ہیں، اور جن حصوں میں جمع ہوتے ہیں وہاں الگ الگ بیماریاں پیدا ہونے لگتی ہیں۔

    Advertisement

    بانچھ پن ہونے کی ایک وجہ سوفٹ ڈرنکس بھی ہے۔ سوفٹ ڈرنکس سے نمونیا بھی پیدا ہوتا ہے اور لقوا بھی پیدا ہو سکتا ہے اور اگر لقوہ سانس لینے والے حصوں میں پیدا ہو جائے تو اس سے کوئی شخص بھی دم توڑ سکتا ہے۔

    زیادہ اور مسلسل سوفٹ ڈرنکس پینے سے جسم کی ہڈیاں بھی کھوکھلی ہو سکتی ہیں۔

    Advertisement