آج سے تقریباً ساڑھے چھ کروڑ سال پہلے ایک ایسٹروئڈ زمین کی سطح سے ٹکرایا، جس سے زمین کا درجہ حرارت کم ہونے لگا۔ زمین پر رہنے والا 25 کلو گرام سے کم وزن کا ہر جانور ختم ہو گیا اور اس طرح سے ڈائنو سار کی طرح کے تمام بڑے بڑے جانور مکمل طور پر زمین سے ختم ہو گئے۔
پھر کچھ عرصہ بعد زمین کے اندر بہت زیادہ بدلاؤ آنے لگے۔ اور زمین کی پلیٹس کے اندر ہل چل ہوئی جو خشکی کے 2 براعظموں کو ایک دوسرے کے پاس لے گئی، ان دونوں کے آپس میں ٹکرانے کی وجہ سے کوہِ ہمالیہ جیسے پہاڑ بننا شروع ہو گئے۔ دنیا کی سب سے اونچی چوٹی ماؤنٹ ایوریسٹ بھی اسی طرح بنی۔
یہ پہاڑ اتنے اونچے تھے کہ پوری دنیا کا موسم اچانک تبدیل ہونے لگا۔ زمین کا درجہ حرارت آہستہ آہستہ کم ہونے لگا جو کہ پہلے بہت زیادہ بڑھ چکا تھا۔