ایسی فلمیں جنہیں اکیلے بیٹھ کر دیکھنے کا سوچنا بھی نا ورنہ زندگی سے ہاتھ دھو بیٹھو گے۔

    فلمیں، ڈرامے اور سوشل میڈیا ہماری زندگی کا ایک حصہ بن چکے ہیں۔ کئی لوگوں کو فلمیں دیکھنے کا بھی شوق ہوتا ہے۔ کئ ڈرونی فلمیں ایسی ہیں جو پر اسرار اور حقیقت پر مبنی واقعات پر بنائی گئی ہیں:

    اِٹ: یہ 2017 کی سب سے زیادہ دیکھی جانے والی ہورر فلم ہے۔ اس میں ایک جوکر ہوتا ہے جو لوگوں اور زیادہ تر بچوں کو کئی طرح کی اچھی چیزوں کا لالچ دے کر اپنے پاس بلاتا ہے۔ اور پھر ان کا شکار کر لیتا ہے۔سٹیفن نے ایک حقیقی واقعہ سے متاثر ہو کر اِٹ کی کہانی لکھی تھی۔

    1972 میں جون گیسی نام کا ایک آدمی تھا جو پیشے سے ایک جوکر کا کام کرتا تھا اور عام طور پر بھی جوکر کے ہی لباس میں رہا کرتا۔ یہ لوگوں کو اپنی طرف مائل کیا کرتا تھا چونکہا س جوکر کو ایک مزاحیہ چیز ہی سمجھتے تھے اس لئے بنا کسی ڈر کے اس کےساتھ اس کی گاڑی میں بیٹھ جایا کرتے اور جون ان کو گھر لے جایا کرتا اور مختلف طریقوں سے ان کا قتل کرتا۔ 1973 سے لے کر 1978 تک جون نے 33 سے لوگوں کی جان لے لی تھی جس کے بعد پولیس نے اس کو گرفتار کر لیا۔ گرفتار کرنے کے بعد پتا لگا کہ وہ ایک ذہنی مریض ہے اس کا علاج کروایا گیا اور پھر 1994 میں اس کو پھانسی کی سزا دے دی گئی۔

    Advertisement

    اَنا بیلا ڈول مووی: 1970 میں ڈونا نامی ایک لڑکی کو اس کی سالگرہ پر ایک گڑیا بطور تحفہ ملی تھی اس گڑیا کا نام اینا تھا۔ایک دفعہ یہ ڈونا کے کمرے میں اکیلی ایک کرسی پر رکھی ہوئی تھی تو ڈونا کو اس کے پاس سے ایک کاغذ کا ٹکڑا ملا جس کے اوپر لکھا ہوا تھا “ہیلپ می” ڈونا کو لگا کہ اس کو کوئی ڈرانے کی کوشش ر ہا ہے۔ پھر اس کے گھر میں اور بھی کئی واقعات رونما ہوئے جیسے کہ دروازوں اور کھڑکیوں کا خود بخود کھلنا اور بند ہونا ۔ پھر ڈونا نے پیرانارمل ایکسپرٹ ایڈ اور لورین کو اپنے گھر بلا لیا۔ وہ کافی دیر تک اس گڑیا کو دیکھتے رہے اور کہا کہ اس پر ایک شیطان کا قبضہ ہے، یہ سن کر ڈونا نے ایک جادوگر کو بلا لیا۔

    جس نے اس گڑیا پر کچھ منتر پڑھے اور ان سب نے یہ فیصلہ کیا کہ اس کو کسی عجائب گھر میں رکھوا دیا جائے۔ اور آج بھی اس گڑیا کے ساتھ عجائب گھر میں پر اسرار واقعات پیش آتے ہیں، اسی کے اوپر حقیقت پر مبنی اینا بیلا مووی بنائی گئی تھی۔

    روبرٹ دی ڈول: یہ گڑیا بھی جس گھر میں گئی ا س میں کئی عجیب و غریب واقعات رونما ہوئے حتیٰ کہ گھر والوں نے اس گڑیا کو گھر میں اکثر چلتے پھرتے ہوئے بھی دیکھا اور اس کو اب عجائب گھر میں رکھوا دیا گیا ہے۔ وہاں بھی اس کے قریب بھی کوئی جائے تو بھی کچھ نہ کچھ ہو جاتا ہے۔ اس گڑیا پر مبنی بھی ایک فلم بنائی گئی جس کا نام دی کرس آف روبرٹ دی ڈول ہے۔ یہ فلم مکمل طور پر اس روبرٹ نامی گڑیا پر بنی ہوئی ہے۔

    Advertisement