اہم خبریں

کیا آپ کو معلوم ہے کہ مکہ مکرمہ کی پہلی بار تعمیر کس نے کی تھی۔۔۔

جنت سے نکالنے کے بعد اللہ تعالیٰ نےحضرت آدمؑ اور حضرت بی بی حوا کو الگ الگ مقامات پر اتارا۔ حضرت بی بی حوا کو مکہ اور حضرت آدمؑ کو دور مشرق میں۔ تئیس سال ایک دوسرے کو تلاش کرنے کے بعد حضرت آدمؑ نے اپنا رخ خطہ عرب کی جانب کیا جہاں عرفات کے مقام پر ان کی ملاقات حضرت بی بی حوا سے ہوئی جو مکہ سے کچھ ہی فاصلے پر واقع ہے۔

خانہ کعبہ کی پہلی تعمیر حضرت آدمؑ کے ہاتھوں سے ہوئی تھی۔ خانہ کعبہ کی بنیاد حضرت آدمؑ نے رکھی تھی۔ یعنی دنیا میں سب سے پہلے تعمیر کعبہ کی تھی، یہ تعمیر ایک ریگستا ن میں ہوئی اور جگہ کا نام مکہ ہے۔ اور یہ طوفانِ نوح تک برقرار رہا۔ طوفانِ نوح کے وقت کعبہ کی اوپری دیوار بہہ گئی، اور زیرِ زمین بنیادیں باقی رہ گئیں۔

مکہ کی اہمیت اس لئے بھی زیادہ ہے کیونکہ اس مقام پر سب سے پہلے خدا کی عبادت شروع کی گئی تھی۔ اور پھر ان مقام پر حضرت ابراہیمؑ اور ان کے بیٹے حضرت اسماعیلؑ نے اللہ تعالیٰ کی عبادت کے لئے دوبارہ خانہ کعبہ تعمیر کیا۔ اس کے بدلے اللہ نے آسمان پر بالکل ایسا ہی ایک گھر تعمیر کیا۔ جس کو فرشتے روز عبادت کے لئے استعمال کرتے ہیں، روایت میں آتا ہے کہ اس میں ستر ہزار فرشتے روز عبادت کرتے ہیں۔

Advertisement

Recent Posts

مجھے آج تک کبھی پیار نہیں ملا۔۔۔ کون ارشد ندیم کے دل کی شہزادی؟ سب بتا دیا۔

مجھے آج تک کبھی پیار نہیں ملا۔۔۔ کون ارشد ندیم کے دل کی شہزادی؟ سب… Read More

5 months ago

ارشد ندیم کے سسر نے اسے کیا تحفہ دیا اور کیوں دیا، جان کر آپ بھی حیران رہ جائینگے۔

ارشد ندیم کے سسر نے اسے کیا تحفہ دیا؟ جان کر آپ بھی حیران رہ… Read More

5 months ago

ملک کے بیشتر علاقوں میں بارشوں کی مزید پیشگوئی

رواں سال مون سون کا سیزن اپنے پورے جوش کے ساتھ جا رہا ہے اور… Read More

5 months ago