حیرت میں مبتلا کر دینے والے جانور:
ڈریگن فلائنگ لیزرڈ: اکثر چھپکلیوں میں زمین پر چلنے اور دیوار پر چپک کر چلنے کی قابلیت ہوتی ہے، لیکن فلائنگ چھپکلی بھارت کے جنوبی علاقے میں پائی جاتی ہے۔ یہ چھپکلیاں 10 سے 20 میٹر تک چھلانگ لگا سکتی ہیں۔ ان کو جب بھی ایک درخت سے دوسرے درخت پر جانا ہو تو یہ چلانگ لگا کر جاتی ہیں۔ یہ چھپکلیاں اپنا رنگ بدلنے میں بھی ماہر ہوتی ہیں۔ یہ چھپکلیاں چھوٹے کیڑے مکوڑے کھا کر ہی گزارا کرتی ہیں۔اسی طرح کی ہورنڈ لیزرڈ کو اللہ نے ایسی طاقت دی ہے جس میں کسی بھی شکاری جانور کا اس کے پاس آنا ناممکن ہوجا تا ہے۔
جب کوئی شکاری پرندہ یا جانور اس پر چڑھائی کرنے کے لئے آتا ہے تو یہ چھپکلی اپنی آنکھ سے خون کا سپرے کرتی ہے۔ یہ خون شکاری کو نہ صرف خوفزدہ کرتاہے لیکن اگر یہ خون شکاری کے جسم پر لگ جائے تو اس جسم پر تیکھی جلن شروع ہوجاتی ہے۔ یہ جتنا خون ایک سپرےمیں پھینکتا ہےاس کے جسم میں موجود خون کا 30 فیصد ہوتا ہے جو کچھ ہی وقت میں بحال ہو جاتا ہے۔