ڈاکٹر عائشہ ناصر چنے کھانے کے بے شمار فائدے بتاتی ہیں:
ڈاکٹر عائشہ کہتی ہیں کہ یہ ایک پودوں سے حاصل کی جانے والی پروٹین ہے جو لوگ گوشت نہیں کھاتے وہ چنے کھا کر پروٹین حاصل کر سکتے ہیں۔
اس کے علاوہ چنوں کے اندر فائبر موجود ہوتا ہے۔جو قبض کو ختم کرنے میں بہت مددگار ثابت ہوتا ہے، دل کے مریضوں کے لئے بہت مدد گار ثابت ہوتا ہے۔ اور بہت سی اور موزی بیماریوں کو ختم کرنے میں مدد دیتا ہے۔
اس کے اندر غذائی اجزا بہت زیادہ وافر مقدار میں پائے جاتے ہیں اور بہت سے وٹامن بھی چنوں میں پائے جاتے ہیں۔ تو جن لوگوں کو غذا کی کمی ہو یا کوئی مسئلہ ہے تو وہ بھی چنوں کا استعمال کر سکتے ہیں۔
اس کے علاوہ چنے وزن کو گھٹانے میں بہت مدد گار ثابت ہوتے ہیں۔ جو لوگ اپنا وزن گھٹانا چاہتے ہیں ا ن کو چاہئے کہ وہ رات کے کھانے کی بجائے چنے کھانا شروع کر دیں۔
اس کے علاوہ اس میں فائبر موجود ہونے کی وجہ سے یہ معدے کے مسئلے مسائل ختم کرنے میں بھی مدد گار ثابت ہوتا ہے۔
اگر بھنے ہوئے چنے استعمال کرنے ہیں تو اس کو سنیک کے طور پر استعمال کیا جا سکتا ہے، یہ بے وقت بھوک کو روکنے کے لئے بہت زیادہ فائدہ مند ہوتے ہیں، یہ ایسا متبادل ہے جو دل کی صحت کے لئے بھی انتہائی بہترین ہے۔
بھنے ہوئے چنے رات کو جب بے وقت بھوک لگتی ہے تب بھی ان کواستعمال کیا جا سکتا ہے۔
کالے چنوں میں سفید چنوں کی نسبت آئرن کی مقدار زیادہ ہوتی ہے۔ تو جن لوگوں کو آئرن کی کمی ہے ان کو کالے چنے کھانے چاہئیں۔ اور اس کے اوپر لیموں وغیرہ چھڑک کر کھائیں کیونکہ آئرن وٹامن سی کے بغیر اچھے طریقے سے ہضم نہیں ہوتا۔