مولی کے ساتھ کونسی دو چیزیں کھبی نہیں کھانی چاہئیں، ورنہ آپ ایسی بیماری میں مبتلا ہو جائینگے کہ کہیں کے نہیں رہینگے۔

    اللہ کی دی ہوئی نعمتوں میں سے کچھ کھانے ایسے بھی ہیں جن کو ایک ساتھ کھانے کا نقصان ہوتا ہے۔ اور اس کا اشارہ طبِ نبویﷺ میں ملتا ہے۔ رسول اکرم ﷺ جب بھی کھجور کھاتے یا کوئی ایسی چیز جس کی تاثیر گرم ہوتی تو آپﷺ ساتھ میں ککڑی ضرور کھاتے۔
    موسمِ سرما میں برصغیر میں مولی سب سے زیادہ استعمال کی جاتی ہے۔

    مولی عام طور پر سالاد کے طور پر کھائی جاتی ہے اور مولی کے بہت سے فائدے بھی ہیں لیکن ساتھ ہی کچھ احتیاطی تدابیر بھی ہیں جیسے ،مولی کو رات کے وقت استعمال نہیں کرنا چاہئے اگر مولی رات کے وقت کھائی جائے تو یہ سینے کے درد کی وجہ بھی بن سکتی ہے۔

    مولی دوسرے کھانوں کو ہضم کرنے میں مدد دیتی ہے لیکن خود دیر سے ہضم ہوتی ہے تو اگر رات کو اس کو کھا کر سویا جائے تو یہ معدے میں تیزابیت پیدا کرے گی اور معدے میں جلن کا باعث بھی بن سکتی ہے۔

    Advertisement

    اس کے علاوہ ماہرین کا کہنا ہے کہ مولی کے فوراً بعد دودھ کا استعمال نہیں کرنا چاہئے کیونکہ دونوں کی تاثیر مختلف ہے اور یہ کسی بڑی بیاری کی وجہ بھی بن سکتی ہے۔