پی ٹی آئی رہنما عامر لیاقت قومی اسمبلی کی نشست سے مستعفی ہوگئے۔
پی ٹی آئی رہنما عامر لیاقت قومی اسمبلی کی نشست سے مستعفی ہوگئے۔
کراچی (اعتمادنیوزڈیسک) کراچی سے پاکستان تحریک انصاف کے انتخابی ٹکٹ پر منتخب ہونے والے عامر لیاقت حسین نے قومی اسمبلی کی نشست سے استعفیٰ دے دیا۔
عامر لیاقت حسین نے ٹوئٹ کرتے ہوئے مستعفی ہونے کی اطلاع دی تاہم انہوں نے استعفیٰ دینے کی وجہ نہیں بتائی۔عامر لیاقت حسین نے ٹوئٹ کرتے ہوئے لکھا کہ ‘قومی اسمبلی سے استعفیٰ ارسال کردیا ہے، اللہ تعالی عمران خان اور پی ٹی آئی کا حامی و نا صر ہو ۔ اللہ حافظ’۔ یاد رہےکہ ماضی میں عامر لیاقت حسین کراچی کے مسائل پر وزیراعظم عمران خان سے تحفظات کا اظہار کرتے رہے ہیں جب کہ انہوں نے کراچی کے مسائل پر مستعفی ہونے کا بھی اعلان کیا تھا لیکن وزیراعظم سے ملاقات کے بعد انہوں نے استعفے کا فیصلہ واپس لیا۔
آپ کو بتاتے چلے کہ اس سے پہلے ڈاکٹر عامر لیاقت عمران خان سمیت پی ٹی آئی کو فرنٹ فوٹ پر آکر ان کا دفاع کرتے تھے اور پاکستان میں تبدیلی لانے کے لئے بہت پر امید تھے۔
تاہم مذکورہ اعلان نے سب کو پریشان کر دیا ہے کہ ایسی کیا وجہ بنی جس پر ڈاکٹر عامر لیاقت کو استعفی ہی دینا پڑ گیا۔