لاہور (اعتماد نیوز ڈیسک) سیشن کورٹ لاہور نے وزیراعظم کے معاون خصوصی ڈاکٹر شہباز گل کے وارنٹ جاری کر دئیے۔ نجی ٹی وی کے مطابق سیشن کورٹ لاہور میں وزیراعظم کے معاون خصوصی ڈاکٹر شہباز گل کے خلاف کیس کی سماعت ہوئی۔ ایڈیشنل سیشن جج حسنین اظہر نے سماعت کی۔نجی کمپنی نے شہباز گل کے خلاف دعویٰ دائر کر رکھا ہے۔
سیشن کورٹ نے شہباز گل کی عدم پیشی پر قابل ضمانت وارنٹ جاری کیے۔ عدالت نے حکم دیا کہ شہباز گل یکم نومبر کو ذاتی حیثیت میں عدالت میں پیش ہوں۔عدالت نے یہ بھی حکم دیا کہ شہباز گل 30 ہزار کے ضمانتی مچلکے جمع کروائیں۔ عدالت کی جانب سے شہباز گل کے وارنٹ عدالت میں عدم پیشی کے باعث جاری کیے گئے ہیں۔
دوسری جانب ابھی تک وزیراعظم عمران خان کے مشیر ڈاکٹر شہباز گل کا بیان سامنے نہیں آیا۔