کرچی (اعتماد نیوز ڈیسک) پیپلز پارٹی کے وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے پی ٹی آئی کی حکومت کو تنقید کا نشانہ بنایا۔
کرچی (اعتماد نیوز ڈیسک) پیپلز پارٹی کے وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے پی ٹی آئی کی حکومت کو تنقید کا نشانہ بنایا۔
ان کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی حکومت کے جانے کا ٹائم ہو گیا ہے جبکہ انہوں نے کہا حکومت کی جانب سے فون کالز کی جارہی ہیں کہ بچاؤ بچاؤ۔
انہوں نے نیب کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا کہ نیب نے صرف سیاستدانوں اور اچھے لوگوں کی عزت کو نقصان پہنچایا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ کمزور دل کے لوگ کے بس کی بات نہیں کہ وہ سیاست میں حصہ لے۔
مراد علی شاہ کا کہنا ہے کہ مردم شماری پر سندھ حکومت کو تحفظات ہیں جبکہ کراچی سمیت سندھ بھر کی مردم شماری صحیح نہیں ہوئی ہے اس میں واضح طور پر خورد برد کا امکان ہے۔ اس لئے حکومت سندھ نے مردم شماری کو چیلنج کیا ہوا ہے تاکہ شفاف مردم شماری کروائی جائے۔
ان کا کہنا تھا کہ یہ واحد عمران خان کا دور حکومت ہیں، جس میں یہ بچگانہ حرکتیں کی جارہی ہیں، یہ حرکتیں پہلے دیکھیں نہ سنی ہے۔