لاہور (اعتماد نیوز ڈیسک) پاکستان میں تو اب ویڈیو لیک کا باقاعدہ کلچر بن گیا ہے۔ آئے روز کوئی نا کوئی اس کا شکار ہوتا رہتا ہے۔ ان لیکز کا زیادہ تر شکار سیاستدان یا پھر سیاست سے منسلک لوگ ہو رہے ہیں۔
لاہور (اعتماد نیوز ڈیسک) پاکستان میں تو اب ویڈیو لیک کا باقاعدہ کلچر بن گیا ہے۔ آئے روز کوئی نا کوئی اس کا شکار ہوتا رہتا ہے۔ ان لیکز کا زیادہ تر شکار سیاستدان یا پھر سیاست سے منسلک لوگ ہو رہے ہیں۔
جبکہ اس بارے میں عام فہم لوگوں یہ افواہ پائی جاتی ہے جس کی کوئی تصدیق بھی نہیں ہے کہ یہ لیکز مریم نواز کی طرف سے ہو رہی ہے۔ اسی تناظر میں، نواز شریف کے داماد کیپٹن (ر) محمد صفدر نے انکشاف کیا ہے کہ اب سینما اسکوپ فلم آئے گی۔
تفصیلات کے مطابق، میڈیا سے بات چیت کے دوران کیپٹن صفدر کا مزید کہنا تھا کہ جو پرانے لوگ ہیں ان کو پتہ ہے کہ سینما اسکوپ فلم کیا ہے۔
انہوں نے مزید انکشاف کیا کہ اب یہ فلمیں آئیں گی کہ کوئی سوئمنگ پول میں گر رہا ہے تو کوئی واش روم میں۔
صفدر کے اس بیانیے نے حکومتی ایوانوں سمیت اپوزیشن میں بھی ہلچل مچا دی ہے۔ ہر کوئی پریشانی میں مبتلا ہے کہ اب ہونے والا کیا ہے آخر۔