اسلام آباد (اعتماد ٹی وی) پاکستان تحریک انصاف کے چئیرمین عمران خان نے اپنی روایت برقرار رکھتے ہوئے پھر آج صبح یوٹرن لیتے ہوئے لانگ مارچ کو شروع ہونے سے پہلے ہی ختم کر دیا، جس کے بعد عوام میں بے چینی اور مایوسی پائی جا رہی ہیں۔

عمران خان نے جناح ایونیو پہنچنے کے بعد اعلان کرتے ہوئے کہا کہ حکومت کو الیکشن کے لیے 6 دن کا الٹی میٹم دیا ہے ۔
اسی دوران کینٹینر پر موجود قاسم سوری نے عمران خان کو میں کچھ کہا جس کے بارے میں ویڈیو بعد میں لیک ہو گئی۔
عمران خان کے خطاب کے دوران قاسم سوری نے پارٹی چیئرمین کےکان میں کہا کہ ’خان صاحب ! تھوڑا اسلامی ٹچ دیں‘ ۔ قاسم سوری اپنی بات کرنے کے بعد پیچھے ہٹ گئے جس کے بعد عمران خان نے اپنے خطاب میں کہا کہ ’میں اپنے آپ کو عاشق رسول کہتا ہوں اور نبیﷺ کا فالوور ہوں۔ دوسری جانب رانا ثناء اللہ نے عمران خان کے بیان پر ردعمل میں کہا کہ ان کے پیش نظر یہ بات ہےکہ قوم میرے ساتھ آنا چاہتی تھی لیکن آ نہیں سکی۔