خواتین کے علاوہ جن حیات کو حیض آتا ہے ۔
لاہور (اعتماد ٹی وی) قرآن مجید میں خواتین کے حیض کے متعلق تو بیانات موجود ہیں جن کے متعلق علمائے کرام بھی وضاحت کرتے ہیں ۔ لیکن بعض علمائے کرام نے اس بات پر بھی روشنی ڈالی ہے کہ اور بھی ایسے جاندار ہیں جن کو حیض آتا ہے ۔
النہر الفائق جو کہ ایک کتاب ہے جس کو دیوبندی فرقے کے شبیر احمد القاسمی نے لکھا ہے انھوں نے اس میں یہ بات واضح کی ہے کہ انسانوں میں سے خواتین اور جانوروں میں خرگوش، بجواور چمگادڑ ایسے جاندار ہیں جنہیں حیض آتا ہے۔ (النہرالفائق جلد اول )
بجو کے متعلق جامع رموز الروایۃ شرح مختصر الوقایۃ میں حیاۃ الحیوان للدمیری نے لکھا ہے کہ یہ خرگوش کی طرح کا جانور ہے لیکن اس کی حیرت انگیز بات یہ ہے کہ یہ ایک سال میں مذکر یعنی نر ہوتا ہے اور دوسرے سال میں مونث یعنی مادہ ہوتا ہے۔ اس کے مادہ ہونے کے سال میں ہی یہ جانور حاملہ ہوتا ہے۔