پاکستانی نوجوان کوہ پیماؤں نے ایک اور چوٹی سر کرلی ۔
رواں برس سے پاکستانی نوجوانوں میں چوٹیاں سر کرنے کا جنون بڑھ گیا ہے۔نوجوانوں کی یہ چوٹیاں سر کرنے کی جستجو بڑھتی جا رہی ہے ا ب اس میں کم عمر نوجوان بھی شامل ہونے لگے ہیں۔ پاکستان کے کم عمر ترین کوہ پیماہ شہروز کاشف نے پانچ بلند ترین چوٹیاں سر کر کے ایک منفرد ریکارڈ اپنے نام کر لیا ہے۔
20 سالہ شہروز کاشف ماؤنٹ مکالو( جس کی بلندی 8463 میٹر ہے ) کو سر کرنے والے اب تک کے کم عمر ترین پاکستانی کوہ پیما بن گئے ہیں۔وہ 8 ہزار میٹر سے بلند 14 چوٹیوں میں سے 7 چوٹیوں کو سر کرچکے ہیں۔ شہروز کاشف تیسرے پاکستانی ہیں جنہوں نے کوہ پیمائی میں بلند ترین 7 چوٹیاں سر کی ہیں۔ ان سے قبل محمد علی سد پارہ اور سرِ باز خان نے یہ کارنامہ سر انجام دیا تھا۔
سر باز علی خان نے بھی دنیا کی 8 ہزار میٹر سے بلندترین14 چوٹیوں میں11 کو سر کر لیا ہے ۔ اب ان کی جو چوٹیاں سر کرنے والی بچی ہیں ان کے نام ہیں گیشر برم ون، چوایواور شیش پنمگا ۔ سر باز علی خان پاکستان کے پہلے کوہ پیما ہیں جنہوں نے 11 چوٹیاں سر کی ہیں۔