شیر خوار بچوں کو بھی کو روناویکسین لگوائی جائے گی۔
آن لائن ( اعتماد ٹی وی) ذرائع کے مطابق امریکہ میں اب سے 6 ماہ سے زائد عمر کے بچوں کو بھی 21 جون سے کورونا ویکسین لگانی شروع کر دی گئی ہے۔
شیر خوار بچوں کو بھی کو روناویکسین لگوائی جائے گی۔
آن لائن ( اعتماد ٹی وی) ذرائع کے مطابق امریکہ میں اب سے 6 ماہ سے زائد عمر کے بچوں کو بھی 21 جون سے کورونا ویکسین لگانی شروع کر دی گئی ہے۔
دنیا بھر میں کورونا وباء کی وجہ سے ممالک کی معشیت بگڑ کر رہ گئی۔ پھر مختلف ممالک نے کورونا ویکیسن بنائی اور مرحلہ وار اس کو لگانے کا آغاز کیا جائے گا۔
شروعات میں یہ ویکسین 60 سے 70 سال کی عمر کے افراد کو لگائی گئی اور اس کے بعد اس کو 40 سے 50 سال کی عمر کے افراد پر آزمایا گیا۔
رفتہ رفتہ اس کو تمام عمر کے افراد کے لئے لازمی قرار دے دیا گیا ماسوائے بچوں کے۔ اب امریکہ کی حکومت نے فیصلہ کیا ہے کہ اس کو 6 ماہ سے زائد عمر کے بچوں کو بھی لگایا جائے گا۔
امریکا بھر میں 6 ماہ سے 5 سال کی عمر میں 1 کروڑ اسی لاھ بچے ہیں جن کو کورونا ویکسین لگائی جائے گی۔ ملک بھر میں ویکسینشن کے اس عمل کو 21 جون سے شروع کیا گیا ہے ۔ اب 6 ماہ سے کم عمر بچوں کو بھی ویکسین لگائی جائے گی۔ بچوں کو بھی بالغ افراد کی طرح دو ڈوز لگائی جائیں گی۔
پہلی ڈوز کے چار ہفتوں کے بعد دوسرا ڈوز لگایا جائے گا ۔ 5 سال سے زائد عمر کے بچوں کو 10 مائیکرو گرام ، 12 سال کی عمر کے بچوں کو 30 مائیکرو گرام اور 12 سال سے زائد عمر کے بچوں کو 50 مائیکروگرام کی ڈوز لگائی جائے گی۔ پاکستان میں بھی بچوں کو کورونا ویکسین لگانے کی تجویز دی گئی ہے ۔