شوہر کی محبت میں مبتلا بیوی نے محبت کی مثال قائم کر دی۔
لاہور (اعتماد ٹی وی) یوں تو ہر کوئی محبت کا دعوے دار ہے لیکن اصل محبت کا پتہ مشکل حالات میں چلتا ہے میاں بیوی کے رشتے میں محبت ہونا قدرتی عمل ہے ۔ نکاح کے بول ان کو کبھی نہ ختم ہونے والے رشتے میں باندھ دیتے ہیں اور اولاد اس کو مزید مضبوط کر دیتی ہے ۔ ایسی ہی ایک محبت کرنے والی جوڑی کراچی میں موجود ہے ۔
اسماسراج اور ان کے شوہر عمر کی محبت کی مثال نہیں ملتی۔ اسما کے شوہر عمر کے گردے ناکارہ ہو چکے تھے اور ان کو ڈائیلاسز کے مرحلے سے گزرنا پڑتا تھا ۔
کرونا میں جب ان کے شوہر اس وباء میں مبتلا ہوئے تو ڈاکٹر نے گردہ ٹرانسپلانٹ کا مشورہ دیا ۔ لیکن سب بڑا مرحلہ ایسا ڈونر ملنا تھا جس کو گردہ عمر کا جسم قبول کرتا ۔ ڈاکٹرز کے مطابق کوئی بھی شخص عمر کی فیملی کا ہو جس کا بلڈ گروپ بھی سیم ہو۔
اسما کا کہنا ہے کہ انھوں نے فیصلہ کیا کہ وہ اپنا گردہ اپنے شوہر کو دیں گی لیکن اس سلسلے میں سب سے اہم مرحلہ عمر کو راضی کرنا تھا جو کہ بہت مشکل کام تھا چنانچہ میں نے ٹیسٹ کروائے اور دعا کی کہ میرا گردہ میچ کر جائے ۔