دعا زہرہ نے والدین کو جھوٹا ثابت کرنے کے لئے یوٹیو ب چینل بنانے کا اعلان کر دیا۔
لاہور (اعتماد ٹی وی) کراچی سے لاہور آ کر شادی کرنے والی دعا زہرہ کا کیس اڑھائی ماہ سے عدالت میں درج ہے اور آئے روز نئے نئے انکشافات ہوتے ہیں۔ میڈیکل رپورٹ میں کم عمر ہونے کا انکشاف ہوتے ہی دعا کے والدین نے خوشی کے نعرے لگا دئیے لیکن دعا نے ان کی خوشی یہ کہہ کر ختم کر دی کہ وہ اپنے شوہر سے الگ نہیں رہے گی۔
اب دعا نے مختلف یوٹیوبرز کو انٹرویو دینے کے بعد اعلان کیا ہے کہ وہ خود کا یوٹیوب چینل بنائے گی۔ دعا کے شوہر ظہیر کا کہنا ہے کہ یہ چینل بنانے کا مقصد لوگوں کے سامنے سچ لانا ہے ۔ جب بھی دعا کی جانب سے کوئی بیان آتا ہے اس کے گھر والے اور میڈیا صارفین کی جانب سے کہا جاتا ہے دباؤ ہے ۔
اس چینل پر ہم تمام لوگوں کے سوالات کے جواب دیں گے اور وی لاگز بھی بنائیں گے جس کے بعد سب کو ہماری سچائی پر یقین آئے گا۔دعا نے کہا اس کے والدین اب تک سب جھوٹ بول رہے ہیں وہ ہر بات جانتے تھے ۔