ارشاد بھٹی مزاحیہ انسان کے پیچھے چھپا اُداس شخص۔
ارشاد بھٹی جو کہ مشہور تجزیہ نگار اور صحافی ہیں اپنے مزاحیہ انداز سے سوشل میڈیا پر متحرک نظر آتے ہیں ۔ سیاسی پارٹیوں کی کارکردگی کا جائزہ لے کر عوام کو حقیقت سے روشناس کرواتے ہیں۔

انھوں نے عمران ریاض خان کے پروگرام میں اپنی نجی زندگی کے حوالے سے ایسی حقیقت بیان کی کہ سب کی آنکھیں نم ہو گئیں۔ انھوں نے بتایا کہ میری بیگم صرف میری بیگم نہیں تھی بلکہ وہ میری دوست تھی۔
کیونکہ اس نے مجھے اس وقت قبول کیا تھا جب میں 20 روپے سرائے پر رہتا تھا اور چارپائی پر سوتا تھا۔
میری بیگم دوبئی سے پڑھی ہوئی تھیں اور قانون کی تعلیم حاصل کی ہوئی تھی انھوں نے۔
اس نے میرے لئے اپنے گھر والوں کو راضی کیا ۔ 3 سال تک اس نے میرے لئے اپنے گھر والوں کو منانے میں لگائے ۔ اور پھر ہماری شادی ہوئی ۔ میرے اب دو بچے ہیں جن کے لئے میں زندہ ہوں۔
جب میں بیوی کی وفات ہوئی تو میں نے ان کو لحد میں اُتار ا اور آخری بار جب میں نے ان کو گلے لگایا تو میرا دل نہیں چاہ رہا تھا میں قبر سے باہر آؤں۔
وہ اکثر مجھے کہتی تھی کہ میں آپ سے پہلے دنیا سے جاؤں گی لیکن میں اس کی بات نہیں مانتا تھا۔ آج بس میرے پاس یادیں ہیں۔