روزانہ ایک سیب کا استعمال ڈاکٹر سے دور رکھتا ہے ۔
روزانہ ایک سیب کا استعمال ڈاکٹر سے دور رکھتا ہے ۔
اللہ تعالیٰ نے پھلوں میں شفا رکھی ہے جس میں سے سیب بھی ایک اہم پھل ہے ۔ سیب ناقابل یقین حد تک غذائیت سے بھرپور ہوتا ہے ۔
لیکن جو قول بنا ہوا ہے کہ ایک سیب ڈاکٹر سے دور رکھتا ہےوہ کیسے رکھتا ہے اس کی وجہ یہ ہے کہ سیب کے مسلسل استعمال سے انسان کی دماغی صحت بہتر ہوتی ہے ۔
اس کا تجربہ جانوروں پر بھی کیا گیا جس کے مطابق سیب کا جوس دماغی ٹشوز میں جمع ہونے والے نقصان دی ری ایکٹیو آکسیجن اسپیسز کی شرح کو کم کر دیتا ہے ۔
اس سے دماغی تنزلی کا خطرہ کم ہو جاتا ہے۔ سیب میں موجود اینٹی آکسائیڈنٹس اور ورم کش مرکبات ہڈیوں کی مضبوطی میں اضافہ کرتے ہیں۔
جو خواتین سیب کا استعمال کرتی ہیں ان کے جسم میں کیلشئیم کی کمی کے اثرات بانسبت دوسروں کے کم ہوتے ہیں۔
روزانہ ایک سیب کھانے سے انسان دمہ کی بیماری سے 10 فیصد دور ہو جاتا ہے ۔ سیب کے چھلکوں میں موجود فلیو نوئڈ معدافتی نظام کو ریگولیٹ کرنے
اور ورم کو کم کرنے میں مدد گار ثابت ہوتا ہے ۔ جو کہ دمہ اور الرجی کو روکنے میں اہم ہوتے ہیں۔
اس کے ساتھ ساتھ ایک سیب روزانہ کھانے سے کینسر کا خدشہ بھی کم ہوتا ہے ۔ یہ مفید بیکٹریا کی نشوونما کو بڑھاتا ہے اس سے غذا کو ہضم کرنے میں آسانی ہوتی ہے۔
ایک سیب دل کی صحت کو بھی صحت مند رکھتا ہے ۔ سیب میں حل ہونے والے فائبر خون میں کولیسٹرول کی سطح کو بھی کم کرتے ہیں۔