امریکہ میں پانی کا سیلاب شارک رہائشی ایریا میں پہنچ گئیں۔
امریکہ میں پانی کا سیلاب شارک رہائشی ایریا میں پہنچ گئیں۔
پاکستان کے بعد امریکہ میں بھی سیلاب آ گیا ۔ جس کو طوفان ایان کا نام دیا گیا ہے یہ 240 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے امریکی ریاست
فلو ریڈا کے ساحل سے ٹکڑا یا تھا۔ اس کی وجہ سے شہریوں کو بارشوں کے ساتھ سیلاب کی صورتحال کا سامنا کر نا پڑھ رہا ہے۔
سیلاب اور ط و فان سے متعلقہ بے شمار ویڈیوز سوشل میڈیا پر جاری کی جا چکی ہیں۔ اس کی وجہ سے فلوریڈا میں بجلی کا بحران بھی پیدا ہو گیا ہے
اسٹوک آئی لینڈ کے پاس 2 سے 7 میٹر اونچی لہروں نے مسافر کشتیوں کو اپنی لپیٹ میں لے لیا ہے ۔ اس کی وجہ سے 23 افراد تاحال لاپتہ ہیں۔
ایک ویڈیو ایسی ہے جس نے لوگوں کے دلوں کو دہلا دیا ہے کہ سڑکوں پر جو سیلاب اور بارش کا پانی آگیا ہے اس میں شارک مچھلی کو دیکھا گیا ہے
جو کہ سیلاب کے پانی میں محفوظ راستہ تلاش کرنے کی تگ دو میں لگی ہوئی ہے۔حکام کا کہنا ہے اس صورتحال سے سب سے زیادہ متاثر فورٹ مائرس شہر ہوا ہے ۔
اس لئے کسی بھی ممکنہ ناگوار صورتحال کے تحت اس علاقے کو بلیک آؤٹ کر دیا گیا ہے ۔ اسی وجہ سے یہاں بجلی کا بحران پیدا ہوا ہے۔