پنجاب اور سندھ میں آٹے کی نئی قیمتوں کا اطلاق ۔
پنجاب اور سندھ میں آٹے کی نئی قیمتوں کا اطلاق ۔
ذرائع کے مطابق محکمہ خوراک پنجاب نے آٹے اور گندم کی نئی قیمت مقرر کر دی ہے ۔ جس کے مطابق آٹے کے دس کلو والے تھیلے کی قیمت 648 روپے
جبکہ بس کلو والے تھیلے کی قیمت 1295 روپے مقرر کر دی گی ہے ۔ اس طرح پنجاب اور سندھ حکومت نے بیس کلو والے آٹے کے تھیلے کی قیمت میں 315 روپے کا اضافہ کیا ہے۔
اس طرح دس کلو والے آٹے کے تھیلے کی جو قیمت فروخت ہے وہ 648 روپے مقرر ہو گی۔ پنجاب حکومت کی جانب سے
فی من گندم کا ریٹ بھی 2300 روپے مقرر کر دیا گیا ہے ۔ صوبائی حکومت کے مطابق گندم اور آٹے کے نئے نرخوں کا اطلاق روالپنڈی اور اسلام آباد میں بھی کر دیا گیا ہے ۔
اسی طرح سندھ حکومت نے بھی آٹے کی قیمت میں اضافہ کر دیا ہے اور سرکاری طور پر آٹےکی قیمت 65 روپے فی کلو مقرر کر دی گئی ہے ۔
جس کے بعد 10 کلو آٹا سندھ میں 650 روپے میں فروخت ہو گا۔ صوبائی وزیر اطلاعات کا کہنا ہے کہ نئی قیمتوں کا اطلاق 26 ستمبر سے ہو گا ۔