اسلام میں وضو کو بہت اہمیت دی گئی ہے. ایک مسلمان انسان کو کسی بھی قسم کی عبادت سے پہلے ہر طرح سے پاک صاف ہونا چاہیے.
اسلام میں وضو کو بہت اہمیت دی گئی ہے. ایک مسلمان انسان کو کسی بھی قسم کی عبادت سے پہلے ہر طرح سے پاک صاف ہونا چاہیے.
نماز جنت کی کنجی ہے اسلئیے وضو کو سکون اور آرام سے کرنا چاہیے. جو لوگ جلدی جلدی وضو کرتے ہیں, جسم کے اعضاء کو دھونے کا ٹھیک سے اہتمام نہیں کرتے انکا وضو کامل نہیں ہوتا.
وضو درست نہ ہو تو نماز قبول نہیں ہوتی.
اسلامی اور سائنسی دونوں حوالوں سے وضو بیشمار فائدے دیتا ہے. وضو کا ثواب حاصل کرنے کے لیے ضروری ہے کے اسکی نیت کی جائے.
.
سب سے پہلے نیت کی جائے اور پھر بِسْمِ ٱللَّٰهِ پڑھی جائے. حضرت محمد صلى الله عليه وسلم نے فرمایا: جس نے بِسْمِ ٱللَّٰهِ نہیں پڑھی اسکا وضو کامل نہیں.
قبلہ رخ بیٹھ کر وضو کرنا, اونچی جگہ بیٹھ کر وضو کرنا, ہر عضو پر تر ہاتھ پھیرنا, وضو کا بچا ہوا پانی کھڑا ہو کر پینا, وضو میں درود شریف پڑھنا, گردن کا مسح کرنا وغیرہ اسکے طریقے میں شامل ہیں.