امریکی شخص کا لاپتہ کتا اچانک سے مل گیا ۔
امریکی شخص کا لاپتہ کتا اچانک سے مل گیا ۔
ذرائع کے مطابق امریکی ریاست میسوری کے علاقے سے ایک شخص کا پالتو کتا لاپتا ہو گیا ۔ مالک کا کہنا ہے کہ وہ 9 جون کو لاپتا ہوا تھا ۔
کتے کی عمر 13 سال ہے اور اس کا نام ایبی ہے ۔ کتے کے مالک جیف بونہرٹ نے لاکھ کوشش کی مگر اس کو نہ ملا تو وہ مایوس ہو کر بیٹھ گئے اور اس کی تلاش ختم کر دی۔
لیکن اچانک سے 6 اگست کو ان معلوم ہوا کہ ان کا کتا مل گیا ہے ۔ کچھ لوگ غاروں کی سیر کو گئے تو ان کو وہاں یہ ایک غار میں ملا۔
انھوں نے کتے کو پکڑ لیا اور پھر ان کو معلوم ہوا کہ یہ ایک فیمیل کتیا ہے جو کہ گم ہو گئی ۔ بونہرٹ کو جب اپنی پالتو کتیا مل گئی تو انھوں نے بتایا کہ اس کی عمر 14 سال ہو نے والی ہے۔
جب ایبی گم ہو ئی تو وہ 23 کلو کا وزن ر کھتی تھی۔ لیکن مجھے حیرانگی ہے کہ وہ خود کو 60 دن تک زندہ رکھنے میں کامیاب کیسے ہوئی ۔
جب یہ ملی تو اس کا وزن آدھے سے بھی کم ہو گیا تھا۔ ہوسکتا ہے یہ غار کے اوپر کسی سوراخ سے گری ہو اور پھر غار سے نکلنے کا راستہ نہ ملنے پر غار میں ہی بیٹھ گئی
کیونکہ غار میں اندھیرا تھا اور درجہ حرارت 14 سیلسئیس تھا ۔ اور بھرپور کھانا نہ ملنے کی وجہ سے یہ بولنے کی طاقت بھی کھو چکی تھی۔