ویرات کوہلی کی خفیہ ویڈیو لیک کرنے پر، ہوٹل انتظامیہ ایکشن میں آگئی
ویرات کوہلی کی خفیہ ویڈیو لیک کرنے پر، ہوٹل انتظامیہ ایکشن میں آگئی
20 ورلڈ کپ کےد وران 31 اکتوبر کو پرتھ کے ایک ہوٹل میں قیام پزیر ویرات کوہلی کے کمرے کے اندر کسی ملازم نے ویڈیو بنائی اور سوشل میڈیا پر وائرل کردی.
بھارتی اسٹار کرکٹر ویرات کوہلی کو بغیر بتائے اور ان کی اجازت کے بغیر کمرے کے اندر کی ویڈیو ہوٹل کے ملازم نے بنائی. ہوٹل کے کمرے کے اندرکی ویڈیو بنانے والے ملازم کو نوکری سے نکال دیا گیا.
ویرات کوہلی کا کہنا ہے کہ یہ کسی کی بھی پرائیویسی میں مداخلت ہے. پرائیویسی میں مداخلت کے معاملے پر آسٹریلین ہوٹل انتظامیہ نے ایکشن لیتے ہوئے واقعہ کے ذمہ دار افراد کو نوکری سے نکال دیا ہے۔
واقعہ کے ذمہ دار شخص نے ویرات کوہلی سے معافی بھی مانگی اس بات کا یقین بھی دلایا گیا آئندہ کسی کرکٹر کے ساتھ ایسا نہیں کرے گا.