وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے جنوبی پنجاب میں 12 سیکرٹریز تعینات کرنے کی منظوری دیدی.
لاہور : وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے جنوبی پنجاب میں 12 سیکرٹریز تعینات کرنے کی منظوری دیدی، محکمہ سروسز اینڈ جنرل ایڈمنسٹریشن ڈیپارٹمنٹ کو نوٹیفکیشن جاری کرنے کا حکم بھی دے دیا۔
مزید پڑھیں: جنوبی پنجاب میں 80 سال سے بند کمرے میں سے خزانہ مل گیا۔ خزانہ اتنا کہ ہوش کھو بیٹھیں۔
وزیراعلیٰ پنجاب کا کہنا تھا کہ الگ سیکرٹریز تعینات کرنے سے مسائل عوام کی دہلیز پر حل ہوں گے، تعینات ہونیوالے سیکرٹریز جنوبی پنجاب میں بیٹھیں گے۔ مذکورہ افسران مکمل اختیارات کے ساتھ فرائض انجام دیں گے۔
مگر ضرورت اس امر کی ہے کہ کیا یہ افسران بالا اپنے فرائض سرانجام دے سکے گے جبکہ حکومت امور چلانے کے تمام قسم کا ڈیٹا تو مرکزی سیکریٹیریٹ میں ہے؟
دوسری طرف اس بات کی بھی پیشین گوئ کی جاری ہے کہ موجودہ حکومت کا نیا صوبہ بنانے کی طرف پہلا قد م ہے۔۔