کرونا وائرس نے پوری دُنیا کو مفلوج کر کے رکھ دیا تھا مگر اس کے ساتھ ہی کچھ ایسی شعبہ جات بھی تھے، جنہوں نے دن دگنی رات چگنی ترقی کی۔
جیسا کہ ادوایات اور ڈاکٹرز کا شعبے، جنہوں نے جنت بھی کمائ اورجہنم بھی۔ اس شعبوں میں سے جنہوں نے تو لوگوں کا احساس کیا اور معقول اور حقیقی قیمت پر ادوایات اور اپنی خدمات دی، وہ لازمی طور پر نیک انسان ہے، اور انکے لئے اللہ کا انعام ہے۔ اور جنہوں نے اس وباہ میں بھی اپنی جیبیں بھرنے کی کوشش کی، تو مال تو اس دنیا میں رہ جانا ہے، مگر اُس جہان میں مال نہیں اعمال کام آنے ہیں۔
آپکوں بتاتے ہیں، بھارت کے ایسے امیر آدمی کی کہانی، جس نے کرونا سے بچاؤ کے لئے تقریبا دنیا کا سب سے مہنگا ماسک بنوایا۔
جی تو ان صاحب کا تعلق بھارت سے ہے اور انکا پیشہ تجارت ہے۔ شنکر نامی بھارتی تاجر نے عرب امارت کے بھی ریکارڈ تور دیے اور کرونا سے بچاؤ کے لئے سونے کا ماسک بنوالیا۔
تفصیلات کے مطابق، اس ماسک کی مالیت بھارتی تین لاکھ روپے ہے، جو کہ پاکستانی 678574 روپے بنتے ہے۔ شنکر کو سونا پہننے کا بہت شوق ہے اس لئے اس نے اپنے سونار سے بات کی تو اس نے سات دن میں سے اسے کرونا سے بچاؤ کے لئے سونے کا ماسک بنا کر دیا۔ قابل غور بات یہ ہے کہ شنکر نے پہلے ایک کلو کے قریب سونے کے زیورات پہن رکھے ہے۔
اس سوال کے جواب میں انھوں نے بتایا کہ وہ اس میں آسانی سے سانس لے سکتے ہے کیونکہ اس نے ماسک میں چھوٹے چھوٹے سوراخ کر رکھے ہے جس کی وجہ سے اسے سانس لینے میں دشواری نہیں ہوتی۔
بشکریہ: وائس آف امریکہ