خاتون ایم این اے عائشہ رجب علی کا بیان کھل کر سامنے آ گیا انہوں نے جذباتی انداز میں ٹویٹر پر ٹویٹ کرتے ہوئے اپنے فالورز اور سوشل میڈیا پر سب کو کھل کے اپنے
موقف سے آگاہ کردیا
انہوں نے کہا
آج سارا دن جس طریقے سے سوشل میڈیا اورالیکٹرانک میڈیا کی جانب سے میری ذات پہ جو جو بات ہوئی وہ صرف میری نہیں عورت ذات کی حرمت کو خراب کیا گیا میں بھی ایک ماں ہوں ،بہن ہوں اور کسی کی بیٹی ہوں اور ایک عزت دار گھرانے سے ہوں ، میرا کسی معاملے سے کوئی تعلق نہیں ، میری درخواست ہے سنی سنائی باتوں پہ یقین کر کے میری عزت پر سوال نہ اٹھایا جائے۔