لندن (نیوذ ڈسک) نواز شریف نے گزشتہ ہفتہ ویڈیو کال کے ذریعہ اوپوزیشن کی جماعتوں سے بات چیت کے دوران اپنی تقریر میں پاکستانی عسکری قیادت پہ بھی تنقید کی۔
تفصیلات کے مطابق، نواز شریف کی ویڈیو تقریر کے ایک ہفتہ بعد، لندن میں ایون فیلڈ، جہاں پر سابقہ پاکستان کے وزیراعظم نواز شریف کی رہائیش گاہ ہے، وہاں لوگوں کی متعدد تعدد نے نوازشریف کے خلاف نعرہ بازی کی۔ اسی رہائش گاہ میں نواز شریف آج کل صحت خراب ہونے کی وجہ سے مقیم ہے۔
لوگوں نے نواز شریف کے گھر کے باہر نعرہ لگائے، جس کی وجہ یہ تھی کہ نواز شریف نے اپنی حالیہ ویڈیو تقریر میں پاکستانی عسکری قیادت کے خلاف باتیں کی۔ جس پر لوگوں نے ردعمل دیا اورنعرے لگائے کہ پاکستان آرمی زندہ باد۔
لوگوں نے اپنا ردعمل نکالتے ہوئے، نواز شریف چور ہے، یہ بھی نعرے لگائے۔
خبرراساں ادرے ڈان نیوز کے مطابق، شریف خاندان نے لوگوں کی اس حرکت پر پولیس کو اطلاع دی کی لوگوں نے غیر مناسب جملوں کا پنجابی میں استعمال کیا ہے، جس پر پولیس وہاں پہنچی اور لوگوں کو منتشر کیا۔