آج کل موبائل فون پر جعلی چال سازی سے شریف لوگوں سے پیسے مٹھورے جا رہے ہیں۔
آج کل موبائل فون پر جعلی چال سازی سے شریف لوگوں سے پیسے مٹھورے جا رہے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق، پی ٹی اے نے ٹویٹر پر پاکستان کی عوام الناس کو آگاہ کیا ہے کہ آج کل موبائل فون کے ذریعہ لوگوں سے دھوکہ دہی سے پیسے لئے جا رہے ہیں۔
انھوں نے مزید بتایا کہ اگر آپکو کسی نامعلوم نمبر سے میسج یا کال آئے، جس میں اپکو مبارک دی جائے کہ آپ کا انعام نکلا ہے اور آپکو رقم حاصل کرنے کے انھیں کچھ پیسے بھیجنے ہونگے۔
اس کے ساتھ ہی اگر آپکو ڈرایہ جائے کہ آپ کوئی مخصوص کوڈ بھیجے ورنہ آپکے ساتھ اچھا نہیں ہو گا۔ اس صورت میں اسی وقت اپنے موبائل فون سروس مہیاہ کرنے والی کمپنی سے رابطہ کرے۔ یا پھر پی ٹی اے کی ہیلپ لائن پر فوری رجوع کریں۔ یا اس کے علاوہ ایف آئ اے کی ہیلپ لائن سے فوری رجوع کرے تاکہ ان کے خلاف بروقت اقدام اٹھائیں جائے۔
پی ٹی اے نے اپنے دائرہ اختیار کی وضاحت کرتے ہوئے بتایا کہ فون نمبر بلاکنگ اور موبائل ڈیوائسز کے آئ ایم ای کی بلاکنگ کے علاوہ باقی معاملات پی ٹی اے کی دائرہ اختیار میں نہیں آتے۔