بلاول بھٹو نے حکومت ختم ہونے کی تاریخ بتا دی، حکومت بکھلاہٹ کا شکار۔۔
پشاور (نیوز ڈسک) آج پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ کا جلسہ پشاور میں پورے جوش جذبہ سے کیا گیا۔۔
جلسہ میں تمام اتحادی پارٹیوں کے سربراہان نے خطاب کیا۔ جس میں بلاول نے بھی تقریر کی اور بتایا کہ حکومت ختم ہونے والی ہے، اس کے ساتھ ہی انھوں نے بتایا کہ 2021 کی جنوری میں حکومت چلے جائے گی۔
بلاول نے کہا جب اپوزیشن کی جمعاتیں احتجاج کرتی ہے، تو حکومت کرونا کا رونا رونے لگ پڑتی ہے، لیکن جب ہم بات کرتے ہیں، ڈاکٹر اور نرسوں کی تنخواہیں بڑاہیں جائے، تو یہ سب کچھ بھول جاتے ہیں۔ انکا کہنا تھا کہ سیلیکٹڈ حکومت کا بھوج عام عوام کو اُٹھانا پڑ رہا ہے۔
انھوں نے کہا پہلے آٹا، چینی اور تیل کا بحران تھا، اور اب گیس کا بحران چل رہا ہے۔ اب تو لوگ مرغی کے انڈے بھی نہیں خرید پارہے، مرغی کا گوشت خریدنا تو دُور کی بات ہے۔
چئیرمین پیپلز پارٹی بلاول ذرداری نے کہا کہ صوبہ خیبر پختونخواہ کو اس جائز حق دیا جائے، جو وفاقی بورڈ آف ریوینیو کی وجہ سے نہیں دیا گیا۔ 160 بلین روپے صوبہ کو نہیں دیا گیا، جو کہ صوبہ کا حق ہے۔ بلاول نے مزید پوچھا کہ کیوں چائنہ پاک ایکنامک کوریڈور کے فوائد خیبر پختونخواہ کو نہیں دیے جارہے۔
جناب بلاول ذرداری نے کہا حکومت بدامنی کا شور کر رہی مگر یہ خد سب سے زیادہ کرپٹ ہے۔ انھوں نے کہا کیا نیب کو نظر نہیں آرہا ہے کہ مالم جبا میں کس حد تک کرپشن کی گئی ہے۔ ؟ انھوں نے پھر نیب کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ سلائی مشینیں کس طراح نیویارک عمارتوں میں بد گئی؟