پورے پاکستان کو اندھیرے میں رکھنے کی اصل وجہ سامنے آگئی، عوام سے صبر کی درخواست کر دی گئی۔
اسلام آباد (نیوز ڈیسک) مورخہ 9 جنوری 2021 کی رات 12 بجے کے قریب پورے پاکستان میں بجلی بند ہوگئ، جس کو ابتدائی طور پر معمولی لوڈشیڈنگ کا نام دیا گیا، بعد میں پتہ چلا کہ وجہ کچھ اور ہی ہے۔
تفصیلات کے مطابق، ڈیم میں بجلی مہیا کرنے کے سسٹم میں اچانک فریکونسی 50 سے صفر پر چلی گئی، جس سے پورے پاکستان میں بجلی بند ہو چکی ہے۔ تاہم ابھی تک اس بات کا تعین نہیں کیا گیا کہ یہ فالٹ کیوں پیدا ہوا۔
ذرائع کے مطابق، تربیلا ڈیم کی بحالی کا کام کیا جا رہا ہے، جس کے بعد مرحلہ وار پورے پاکستان میں بجلی بحال کی جائے گی۔