سعودی عرب میں مقیم غیر ملکی لوگوں کے لئے خوشخبری، سعودی حکومت نے اہم اعلان کر دیا۔
الریاض (نیوز ڈیسک) سعودی عرب میں مقیم غیر ملکی لوگوں کے لئے اقامہ لینا بہت مشکل سمجھا جاتا تھا، جس کے بارے میں سعودی عرب نے اہم پیش رفت کر کے لوگوں کے لئے آسانی پیدا کر دی ہے۔
تفصیلات کے مطابق، سعودی احکام نے حکم نامہ جاری کیا ہے کہ سعودی عرب میں مقیم غیر ملکی لوگ فوراً آن لائن اقامہ حاصل کرے۔ کیونکہ سعودی عرب کے محکمہ پاسپورٹ نے اب اقامہ آن لائن دینے کا آغاز کر دیا ہے۔ اس سے اقامہ کے حصول کے لئے لوگوں کے درپیش مسائل میں کمی واقع ہو گی۔
لوکل خبر رساں ادرے کے مطابق، سعودی ہیومن ریسورس محکمہ کا کہنا ہے کہ وہ سعودی عرب میں مقیم غیر ملکی لوگوں کے لئے آسانیاں پیدا کرنے کے لئے قوانین میں ترمیم کر رہے ہیںَ۔ جس میں اقامہ کے لئے فیس کا شیڈول تبدیل کرنا اور کفیل کے نظام کو ختم کرنے کی تجاویز شامل ہے۔