مریم نواز بھی میدان میں آگئی، حکومت کو بڑی بات کہہ دی۔
لاہور (نیوز ڈیسک) مورخہ 24 جنوری 2021 بروز اتوار کو مسلم لیگ نواز کی وائس چئیرمین مریم نواز نے سماجی رابطہ کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر حکومت کی کھری کھری سُنا دی۔

تفصیلات کے مطابق، مریم نواز کا کہنا ہے کہ حکومت اپوزیشن کے بغض میں اندھی ہوچکی ہے۔ ایک طرف وہ قانون ہے جو بنی گالہ کے ناجائز محل کو قانونی بنا دیتا ہے۔ اور دوسرا وہ قانون ہے جو حکومت مخالفین کے خلاف استعمال کرتی ہے، جس سے اپوزیشن کے گھر تک محفوظ نہیں ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ ہر ایسے کام کا حساب ہوگا۔
آپ کو بتاتے چلے کہ لاہور ڈویلپمنٹ اتھارٹی نے لینڈ مافیہ کے خلاف آپریشن کرتے ہوئے کھوکھر پیلس میں مقبوضہ جگہ کو چھڑوا کر حکومت کے حوالے کر دیا ہے۔
ایک قانون طاقت ور کے لئے جو بنی گالا کے ناجائز محل کو قانونی بنا دیتا ہے، دوسرا قانون مخالفین کے لئے جس سے شر سے اپوزیشن کے گھر محفوظ نہیں۔ ظلم جب حد سے بڑھتا ہے تو مٹ جاتا ہے، وفا نواز شریف کے جرم میں انتقام کا نشانہ بننے والے سب ساتھیوں کو سلام۔ ہر ظلم کا حساب ہوگا pic.twitter.com/L3GStZzqOG
— Maryam Nawaz Sharif (@MaryamNSharif) January 24, 2021