تحریک انصاف نے اپنے چاہنے والوں کو نواز دیا، ایسا نوازا کی ان کی سات نسلیں تک یاد رکھے گی۔
اسلام آباد (نیوز ڈیسک) مورخہ 12 فروری 2021 کو سماجی رابطہ کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی چوہدری فواد نے پیغام جاری کیا کہ تحریک انصاف نے سینٹ الیکشن کے لئے زیادہ تر اپنے امیدواروں کے نام فائنل کر لئے ہے۔
تفصیلات کے مطابق، ڈاکٹر عبدالحفیظ شیخ اور فوزیہ ارشد اسلام آباد سیٹ سے سینٹ کے الیکشن میں حصہ لینگے۔ فیصل واڈہ سندھ کی سیٹ سے حصہ لینگے۔ سیف اللہ نیازی، ڈاکٹر زرکا اور بریسٹر علی ظفر پنجاب کی سیٹ سے حصہ لینگے۔ بلوچستان سے عبدالقادر حصہ لینگے۔
خیبر پختونخواہ سے شبلی فراز، محسن عزیز، دوست محمد، سانیہ نشتر اور فرضانہ حصہ لینگے۔ جبکہ ٹیکنوکریٹ کی سیٹ سے سیف اللہ ابروہ حصہ لینگے۔ وفاقی وزیر چوہدری فواد کا کہنا ہے کہ باقی امیدواروں کے نام بعد میں شئیر کیئے جائینگے۔
آپ کو بتاتے چلے کہ الیکشن کمیشن کے نوٹیفیکیشن کے مطابق، سینٹ کے انتخابات 3 مارچ کو ہونگے جبکہ امیدواروں کو 12 اور 13 فروری کے درمیان نومینیشن پیپرز جمع کروانے ہونگے۔