حکومت نے سکول کھولنے کے بارے میں نیا فیصلہ سُنا دیا، بچوں کی موجیں لگ گئی۔
حکومت نے سکول کھولنے کے بارے میں نیا فیصلہ سُنا دیا، بچوں کی موجیں لگ گئی۔
اسلام آباد (نیوز ڈیسک) مورخہ 25 فروری 2021 کو وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود نے تعلیمی ادارے کھولنے کے بارے میں فیصلہ سُنا دیا۔
تفصیلات کے مطابق، وزیر تعلیم نے اعلانیہ جاری کیا ہے کہ تمام تعلیمی ادارے مورخہ 1 مارچ 2021 سے باقدہ طور پر کھُل جائینگے۔ جس میں وفاقی ادارے تو 5 دن کے لئے کُھولینگے، جبکہ صوبائی 5 دن یا پھر 6 دن کے لئے بھی کُھلے رہینگے۔
ان کا کہنا تھا کہ تعلیمی اداروں پر جو پابندی لگائی گئی تھی، وہ 28 فروری 2021 تک تھی۔ تاہم اب تمام تعلیمی ادارے اپنے پہلے شیڈول کے مطابق کلاسیں جاری رکھیں گے۔
انہوں نے اللہ کا شکر ادار کرتے ہوئے کہا کہ ہم کورونا جیسی وباء سے محفظ رہے ہیں اور اب معمول کی طرف لوٹ رہے ہیں۔
وزیر تعلیم نے اس بات کی بھی وضاحت دی کہ تعلیمی سرگرمیاں دوبارہ سے پہلی جیسی بہال کرنے کا مطلب یہ ہر گز نہیں ہے کہ کرونا سے بچاؤ کی ہدایات پر عمل نا کیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ مناسب فاصلہ، ماسک پہننا اور ہاتھ دھونے کی پابندی کی جائے۔