پیر محمد عبدالوحید رضوی نے حضرت ابراہیم کے خادم کے بارے میں ایک قصہ بیان کیا: آپؑ کے بارے میں یہ بہت مشہور ہے کے آپ مہمان نواز تھے۔
اتنے مہمان نواز کے آپ میلوں دور مہمان ڈھونڈ کر لاتے اور اسے اپنے ساتھ بیٹھا کر کھانا کھلاتے تھے، آپؑ اکیلے کھانا نہیں کھاتے تھے۔
حضرت ابراہیم ؑ پہ ایک وقت ایسا آیا جب آپؑ کے گھر پر آٹا موجود نہ تھا۔ آپؑ حضرت سارہ سے فرمانے لگے کہ اگر گھر میں مہمان آگئے تو تجھے پتہ ہے کہ میں کتنی مہمان نوازی کرتا ہوں۔ تو گھر میں تو کچھ بھی نہیں ہے مہمان کو کھانا کیسے دیں گے، خود تو بھوکا رہ لیں گے مہمان کو تو بھوکا نہیں رکھ سکتے تو کیا کریں۔
آپکی اہلیہ نے کہا کہ آپ کا ایک دوست مصر میں رہتا ہے جو بہت امیر ہے، آپ کا اتنا کہنا تھا کہ آپؑ نے فوراً جواب دیا کہ میں نے آج تک کسی کو کہا نہیں۔