تیز رفتار گاڑی کی ٹکر سے شہری کو زخمی کرنے والے بھارتی ہائی کمیشن کے 2اہلکاروں کو حراست میں لے لیا گیا

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)تیز رفتار گاڑی کی ٹکر سے شہری کو زخمی کرنے والے بھارتی ہائی کمیشن کے اہلکاروں کو پولیس نے حراست میں لے لیا۔نجی ٹی وی کے مطابق بھارتی ہائی کمیشن کے دو اہلکار صبح کے وقت تیز رفتاری سے گاڑی چلا رہے تھے کہ اس دوران گاڑی بے قابو ہو گئی اور اس کی زد میں آ کر ایک شخص زخمی ہو گیا۔ذرائع کا کہنا ہے کہ بھارتی ہائی کمیشن کے اہلکاروں نے حادثے کے بعد فرار ہونے کی کوشش کی تاہم موقع پر موجود شہریوں نے بھارتی ہائی کمیشن کے اہلکاروں کو پکڑ لیا۔ذرائع کا بتانا ہے کہ پولیس نے موقع پر پہنچ کر بھارتی ہائی کمیشن کے دونوں اہلکاروں کو حراست میں لے لیا۔

Recent Posts

مجھے آج تک کبھی پیار نہیں ملا۔۔۔ کون ارشد ندیم کے دل کی شہزادی؟ سب بتا دیا۔

مجھے آج تک کبھی پیار نہیں ملا۔۔۔ کون ارشد ندیم کے دل کی شہزادی؟ سب… Read More

5 months ago

ارشد ندیم کے سسر نے اسے کیا تحفہ دیا اور کیوں دیا، جان کر آپ بھی حیران رہ جائینگے۔

ارشد ندیم کے سسر نے اسے کیا تحفہ دیا؟ جان کر آپ بھی حیران رہ… Read More

5 months ago

ملک کے بیشتر علاقوں میں بارشوں کی مزید پیشگوئی

رواں سال مون سون کا سیزن اپنے پورے جوش کے ساتھ جا رہا ہے اور… Read More

5 months ago