””رزق اور قرض کی ادائیگی کے لئے حضور ﷺ کی بتائی ہوئی دعا““

””رزق اور قرض کی ادائیگی کے لئے حضور ﷺ کی بتائی ہوئی دعا““

فضائل اعمال میں فضائل نماز صفحہ نمبر ایک سو ترانوے پر منقول ہے کہ عبداللہ بن سلام ؓ کہتے ہیں کہ جب نبی کریم ﷺ کے گھر والوں پر کسی قسم کی تنگی پیش آتی تو ان کو نماز پڑھنے کا حکم فرمایا کرتے تھے اور یہ آیت تلاوت فرماتے تھے جس کا ترجمہ ہے اپنے گھر والوں کو نماز کا حکم کرتے رہنا اور خود بھی اس کا اہتمام کیجئے ہم آپ سے روزی کموانا نہیں چاہتے روزی تو آپ کو ہم دیں گےاس لئے آپ خود بھی اور تمام گھروالے نماز کا اہتمام کریں حضرت علی ؓ سے روایت ہے کہ ایک کاتب غلام ،کاتب غلام سے مراد وہ غلام ہے جس نے غلامی سے آزادی کے لئے اپنے مالک سے کسی متعین رقم کی ادائیگی کا معاہدہ کیا ہو ان کے پاس آ کر کہا میں اپنے مکاتبت کی رقم ادا نہیں کرپارہا ہوں آپ ہماری کچھ مدد فرمادیجئے تو انہوں نے کہا کیا میں تم کو کچھ ایسے کلمات نہ سکھا دوں۔

جنہیں رسول ﷺ نے ہمیں سکھایا تھا کہ تیرے پاس سیر پہاڑ کے برابر بھی قرض ہو تو تیری جانب سے اللہ اسے ادا فرمادے گاانہوں نے کہا کہو اللھم اکفنی بحلالک عن حرامک واغننی بفضلک عن من سواک جس کا ترجمہ ہے اے اللہ میری کفایت کر اپنے حلال کردہ کے ساتھ اپنے حرام کردہ سے بچا کر میری کفایت کر اور مجھے اپنے فضل سے اپنے سوا ہر کسی سے بے پرواہ کردے یہ حدیث ترمذی شریف میں موجود ہےآپ نے کسی بھی فرض نماز کے بعد گیارہ مرتبہ درود شریف پڑھ کر ستر مرتبہ اس دعا کو پڑھنا ہے اور آخر میں پھر گیارہ مرتبہ درود شریف پڑھنا ہے اور پھر سر سجدے میں رکھ کر اپنے گناہوں کی معافی طلب کرنی ہے۔

Advertisement

اور اللہ تعالیٰ سے اپنے رزق کی تنگی کو دور کرنے کے لئے قرض کی ادائیگی کے لئے یا پھر رزق کے معاملے میں جو بھی مسئلہ آپ کو درپیش ہے اس کے لئے دعا کریں انشاء اللہ رزق کی تنگی دور ہوگی اگر آپ مقروض ہیں تو آپ کو قرض ادا کرنے کا کوئی نہ کوئی ذریعہ میسر آجائے گااللہ تعالیٰ سےدعا ہے کہ اللہ تعالیٰ ہر کسی کو حلال رزق عطافرمائے اور جو مقروض ہیںان کو قرض ادا کرنے کی توفیق عطا فرمائے اور ہر کسی کو پنجگانہ نماز اداکرنے کی توفیق عطافرمائے ۔اپنے اعمال پر توجہ دیجئے حقوق العباد لازمی پورے کیجئے اور حقوق اللہ کا بھی خیال رکھئےکیونکہ اللہ کبھی حقوق کے تلف کرنے والے کو پسند نہیں فرماتا قیامت کے دن اللہ اپنے حقوق تو معاف فرمادے گامگر حقوق العباد یعنی اللہ کی مخلوق کے حقوق جو آپ نے ادا نہیں کئے ہوں گے ان کو معاف نہیں فرمائے گا ان پر آپ کو سزاد دی جائے گی اور آپ کی نیکیوں سے ان حقوق کو ادا کیا جائے گا ۔ اللہ ہم سب کا حامی و ناصر ہو۔آمین

Recent Posts

مجھے آج تک کبھی پیار نہیں ملا۔۔۔ کون ارشد ندیم کے دل کی شہزادی؟ سب بتا دیا۔

مجھے آج تک کبھی پیار نہیں ملا۔۔۔ کون ارشد ندیم کے دل کی شہزادی؟ سب… Read More

3 months ago

ارشد ندیم کے سسر نے اسے کیا تحفہ دیا اور کیوں دیا، جان کر آپ بھی حیران رہ جائینگے۔

ارشد ندیم کے سسر نے اسے کیا تحفہ دیا؟ جان کر آپ بھی حیران رہ… Read More

3 months ago

ملک کے بیشتر علاقوں میں بارشوں کی مزید پیشگوئی

رواں سال مون سون کا سیزن اپنے پورے جوش کے ساتھ جا رہا ہے اور… Read More

3 months ago